Type to search

بزنس

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں نہیں ہوا کوئی بدلاؤ

petrol price

بزنس ڈسک،21اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن سے سب ٹھپ ہے۔ ملک میں 3 مئی تک لاک ڈاؤن بڑھ گیا ہے۔ آج لاک ڈاؤن کا 28واں دن ہے اور ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ کم ہے۔ کئی دنوں سے انکی قیمت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی بدلاؤ نہیں آیا ہے۔ اپریل کے پہلے دو ہفتے میں پیٹرول کی فروخت 64 فیصدی اور ڈیزل کی فروخت 61 فیصدی کم ہوگئی ہے۔

بنا ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں پیر سے ریل، سڑک اور سمندری راستے سے حمل و نقل اور ریاست کے اندر مال کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ سامان کی فراہمی کے لیے خالی گاڑیوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس لیے یہ امکان لگایا جارہا تھا کہ پیر سے مانگ بڑھنے کے امکان ہے۔ جس سے قیمت بڑھ سکتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔

منگل یعنی آج 21 اپریل کو دہلی میں پیٹرول ۔ ڈیزل کی قیمت مستحکم ہے۔ پیٹرول کی قیمت 69.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزیل کی قیمت 62.29 روپے فی لیٹر ہے۔

Tags:

You Might also Like