Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد پولیس کو این ایم ڈی سی نے دیا 50 لاکھ روپے عطیہ

MDC Director Sumit Deb

حیدرآباد،25اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان میں سب سے ذیادہ پروڈیوس کرنے والی کمپنی این ایم ڈی سی نے ہفتہ کے روز حیدرآباد کمشنر پولیس کو پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ اور دیگر سامان کی خریدار کے لیے 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔

این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر سومیت دیب نے پولیس کمشنر انجنی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے 50 لاکھ روپےکا چیک حوالے کیا۔ اس موقع پر ایس پی ہمانشو،اور این ایم ڈی سی کا عملہ اور دیگر سینئر پولیس آفیسر اس موقع پر موجود تھے۔

سومیت دیب نے کہا کہ این ایم ڈی سی کوویڈ 19 سے لڑنے والوں کے شکر گذار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس تعاون سے حیدرآباد کو وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

این ایم ڈی سی نے 155 کروڑ روپئے کی امداد کی تھی اور ان کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ وزیر اعظم کیریس فنڈ میں کوویڈ 19 سے لڑنے کے لئے دی۔