Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں ایک اور ایم ایل اے کورونا متاثر

bigala-ganesh-gupta corona

نظام آباد، 15جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں لگاتار سیاستداں کورونا وائرس کی زرد میں آرہے ہیں۔ حال ہی میں نظام آباد (دیہی) ایم ایل اے بگالا گنیش گپتا کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پچھلے دو دنوں سے رکن اسمبلیوں میں کورونا کے علامات دیکھ رہے تھے اور جب انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ مثبت آئی۔

آپ کو پتہ ہی ہے کہ پہلے ہی نظام آباد دیہی کے ایم ایل اے باجی ریڈی گوردھن اور نظام کے ایم ایل اے متی ریڈی یادگیری ریڈی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ ایم ایل اے بگالا گنیش نے ایم ایل اے متی ریڈی سے ملاقات کی تھی۔ حیدرآباد میں ایک جائزہ اجلاس کے دوران باجی ریڈی سے انکی ملاقات ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ وزیر صحت ایٹیلا راجیندر کے او ایس ڈی گنگا دھر کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ہفتہ کو انکا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جسکی رپورٹ اتوار کو آئی۔ اسی رپورٹ سے پتہ چلا کہ وہ کورونا مثبت ہے۔

حالانکہ یہ قابل ذکر ہے کہ وزیر ایٹلا راجندر ، پچھلے دو دنوں سے او ایس ڈی گنگا دھر کے ساتھ ہی تھے۔ جب وزیر مختلف تقریبات میں حصہ لینے گئے تو او ایس ڈی بھی انکے ساتھ گئے تھے۔