Type to search

ٹی وی اور فلم

نیتی فتنانی نبھا سکتی ہے ناگین 6 میں لیڈ رول

نیتی فتنانی

ٹی وی ڈسک، 29 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایکتا کپور کے مشہور شو ناگین میں اب تک کئی ٹی وی اداکاراؤں نے کام کیا ہے، لیکن اس بار ناگین 6 کے لیے بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلائیک کا نام سامنے آیا تھا، لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ اس شو میں نیتی فتنانی نظر آنے والی ہے-

ناگین فرنچائز کی بات کریں تو اس میں اب تک مونی رائے، ادا خان ، انیتا ہسانندنی، سربھی جیوتی، سربھی چندنا ، رشمی دیسائی، کرشمہ تنا، جیسمن بھسین، اور حنا خان اہم کردار نبھا چکے ہیں-

پروڈیوسر ایکتا کپور کا سپرنیچرل شو ناگین اپنے چھٹے سیزن کے ساتھ جلد ہی واپسی کرنے کو تیار ہے- کچھ وقت پہلے خبریں آئی تھی کہ روبینہ دلائیک اس شو میں لیڈ رول ادا کریں گی،

بتادیں کہ کچھ مہینوں پہلے روبینہ نے بگ باس 14 کی ٹرافی جیتی ہے- افواہوں کی مانیں تو ایکتا کپور جب گھر کے اندر گئی تو انہوں نے روبینہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی- اب خبریں آرہی ہے کہ اس شو میں روبینہ نہیں، نیتی فتنانی لیڈ رول میں نظر آسکتی ہے-

کون ہے نیتی فتنانی ؟
نیتی فتنانی کی پیدائش 11 جنوری 1991 کو گجرات میں ہوئی-
انہوں نے راجکوٹ کے ایس این کنسگرا اسکول اور امر جیوتی سرسوتی انٹرنیشنل اسکول سے اسکولی تعلیم حاصل کی- اسکے بعد وہ بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی پڑھائی کی-
وہ ایک اداکارہ اور ڈانسر ہے- انہیں ٹی وی شو نظر میں نبھائے کردار پیا راتھوڑ کے لیے جانا جاتا ہے-
فتنانی نے سال 2016 میں چینل وی انڈیا کے شو، ڈی4 -گٹ اپ اینڈ ڈانس میں نیہاریکا سنہا کا کردار نبھایا-

سال 2017 میں انہوں نے سونی ٹی وی پر نشر ہوئے یہ موہ موہ کے دھاگے میں اروندھی کا رول نبھایا- اسکے بعد وہ سال 20-2018 تک اسٹار پلس کے شو نظر میں پیا شرما کا کردار نبھایا-

اسپاٹ بوائے کی رپورٹ کے مطابق روبینہ کی جگہ نیتی فتنانی نے لے لی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ناگین 6 کے لیے آڈیشن ہوچکے ہیں، نئے سیزن کی تیاریاں خوب چل رہی ہے-

نیتی فتنانی اس شو میں لیڈ رول میں نظر آئیں گی- بتایا جارہا ہے کہ نیتی فتنانی کو سیزن 5 کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا، لیکن بعد میں سربھی چندنا کو فائنل کیا گیا-

بتادیں کہ نیتی فتنانی گھر گھر میں سیریلس نظر سے مشہور ہوئی تھی، انکے پیا شرما کے کردار کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا- اسکے علاوہ نیتی فتنانی “یہ موہ موہ کے دھاگے” سیریل کا بھی حصہ رہ چکی ہے- اس میں وہ اعجاز خان کے ساتھ نظر آئی تھی-

بتادیں کہ ناگین شو کے لیے فین کافی پرجوش ہیں، اس بے صبری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس شو کے پچھلے دو سیزن 4 اور 5 کی ٹی آر پی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی خراب ہوگئی تھی-

Tags: