Type to search

بزنس

آدھی آبادی کیلئے نیتا امبانی نے لانچ کیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم’ ہر سرکل ‘

ہر سرکل

نئی دلی۔ 7 مارچ۔2021 (پریس نوٹ) بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے خاص طور پر خواتین کیلئے بنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو لانچ کیا۔ یہ اپنی طرح کا پہلا ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد خواتین کو تفویض اختیارات اور عالمی سطح پر خواتین کی ترقی کیلئے کام کرناہے۔ شراکت داری، نیٹ ورکنگ اور آپسی تعاون کیلئے ’ ہر سرکل ‘ پلیٹ فارم خواتین کو ایک محفوظ ذریعہ فراہم کرے گا۔

’  ہر سرکل ‘ کو خواتین کو عالمی ڈیجیٹل گروپ کے طور پر بنایا گیا ہے۔ اس کی شروعات بھارتی خواتین کے ساتھ ہوگی لیکن دنیا بھر کی خواتین کی شراکت داری کا راستہ بھی کھلا رہے گا۔ یہ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو ہر عمر اور مالی سماجی پش منظر والی خواتین کی بڑھتی ضرورتوں، ان کی توقعات اور خوابوں کو پورا کرے گا۔

لانچ کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا ’ ’ جب خواتین ، خواتین کا دھیا ن رکھتی ہیں تو غیر معمولی چیزیں ہوتی ہیں! میں اپنی زندگی بھر مضبوط خواتین سے گھری رہی، جن سے میں نے ہمدردی، لچیلا پن اور مثبت سوچ رکھنا سیکھی اور بدلے میں وہی سیکھ میں نے دوسروں کو دینے کی کوشش کی ۔ میں 11 لڑکیوں کے پریوار میں پلی۔ بڑھی، جہاں مجھے خود پر یقین کرنا سکھایا گیا۔

اپنے خوابوں کو شرمند ہ تعبیر کرنے کیلئے بغیر شرط پیا اور وشواس مجھے اپنی بیٹی ایشا سے ملا۔ اپنی بہو شلوکا سے میں نے ہمدردی اور صبر سیکھا۔ چاہے وہ ریلائنس فاونڈیشن میں میرے ساتھ کام کرنے والی خواتین ہوں یا قومی اور بین الاقوامی خواتین لیڈر، ہمارے مشترکہ تجربات نے مجھے سکھایا ہے کہ ہماری جدوجہد اور جیت ایک دوسرے کے ساتھ گوتھے ہوئے ہیں۔‘‘

نیتا امبانی نے مزید کہا کہ ’’ مجھے خوشی ہے کہ ہم HerCircle.in کے ذریعہ سے لاکھوں خواتین کی حمایت اور اتحاد کا ایک جامع سرکل بنا سکتے ہیں ۔ جس میں ہر خاتون کا استقبال ہوگا۔ 24×7 عالمی نیٹ ورکنگ، ڈیجیٹل انقلاب اور سب کے تعاون سے ’ ہر سرکل‘ سبھی تہذیبوں، کمیونٹیوں اور ملکوں کی خواتین کے خیالات اور پہل کا استقبال کرے گا۔ برابری اور سسٹر ہوڈ اس پلیٹ فارم کی خاصیت ہوگی۔‘‘

ہر سرکل خواتین سے متعلق مواد فراہم کرنے کیلئے ون۔ سٹاپ ڈیسٹی نیشن ہوگا۔ یہ پرکشش اور خواتین ترقی کے مواد سے بھرپور ہوگا۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ سے خواتین کو ایک دوسرے سے جڑ سکیں گی ۔

یہاں ویڈیو دیکھے جاسکیں گے۔ ساتھ ہی فنانس، کام شخصیت سازی، کمیونٹی سروس، خوبصورتی، فیشن، تفریح کے مضمون پڑھے جا سکیں گے۔ خواتین کی پبلک لائف میں سرگرم بھاگیداری کو کور کرنے مضمون بھی یہاں ملیں گے۔

پلیٹ فارم پر ریلائنس کا سپیشل پینل خواتین کو صحت، بہبود، تعلیم، صنعتکاری ، فنانس، خیر سگالی اور قیادت پر مفت صلاح دے گا۔ اپ سکلنگ اور جاب سیکشن میں پروفائل کے مطابق نوکری کے موقع بھی میسر ہونگے۔ خواتین ڈیجیٹل کورسوں کے ذریعہ سے کامیاب کاروباری بننے کے گر بھی یہاں سیکھ سکتی ہیں۔ ہرسرکل کا سوشل نیٹ ورکنگ حصہ صرف اور صرف خواتین کیلئے ہی ہوگا۔ جبکہ ویڈیو اور آرٹیکل والا سیکشن سبھی کیلئے کھلے رہے گا۔

سوشل نیٹ ورکنگ صرف خواتین کیلئے ہی ریزروڈ ہونے کی وجہ سے خواتین بغیر جھجھک نئے دوست بناسکیں گی اور سوال پوچھ سکیں گی۔ فنانش انتظام اور صحت سے متعلق سوالات کیلئے خصوصی چیٹ روم بنایا گیا ہے۔ فٹنس، حمل اور پیرنٹنگ سے متعلق مضامین کیلئے ایک خاص ’ ہر گڈ ہیبٹ ایپ ٹریکر‘ بھی اس میں دستیاب ہوگا۔

ہر سرکل، ڈیسک ٹاپ اور موبائل پر کھلنے والی ویب سائٹ ہے ۔ یہ گوگل پلے سٹور اور مائی جیو ایپ سٹور پر مفت دستیاب ہے۔ ہر سرکل میں یوزرس فری رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ ابھی یہ ویب سائٹ انگریزی میں دستیاب ہے بعد میں دیگر بھارتی زبانوں میں اسے لانچ کیا جائے گا۔