Type to search

آٹو موبائل

گھروں کی بجلی بھی سپلائی کرے گی یہ خاص الیکٹرک کار، سنگل چارج پر 400 کلومیٹر دوڑے گی

آٹو ڈسک،4اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) اگلے کچھ سالوں میں ملک میں کئی کار کمپنیاں اپنی الیکٹرک کار لانچ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ 2020 میں ہونے والے آٹو ایکسپو میںاسکی جھلک دیکھائی دیے گی۔ وہیں اگلے سال دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی الیکٹرک کار نسان لیف بھی ہندوستان میں لانچ ہوگی۔ اس سال جنوری میں نسان نے خود اسکا خلاصہ کیا تھا۔

ایک الیکٹرک کار ہونے کے ساتھ نسان لیف کی ایک اور خاصیت ہے کہ یہ آپ کے گھر کو بھی روشن کرسکتی ہے۔ الیکٹرک کار لیف کو بنانے والی کمپنی نسان کا دعوی ہے کہ انکی یہ کار چلتا پھرتا پاور ہاؤس ہے۔ اس میں 40 کے ڈبلیو ایچ، بیٹری لگی ہوئی ہے۔ جو کسی گھر کو بھی بجلی دے سکتی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ بجلی جانے کی مشکل یا اور شمسی توانائی پر منحصر گھروں کے لیے نسان کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like