Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس کنٹیسٹنٹ نمرت کور اہلووالیہ نے ڈپریشن پر کیا انکشاف

نمرت کور اہلووالیہ

فلمی ڈسک، 16 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 16 کے اتوار کی قسط میں نمرت کور اہلووالیہ نے بگ باس کے ساتھ بات چیت میں اپنی ذہنی صحت اور اپنے جدوجہد کے بارے میں کئی باتیں شیئر کیں-

کلرز ٹی وی کے مشہور شو چھوٹی سردارنی کی اداکارہ نمرت کور نے کہا کہ وہ بے چینی اور ڈپریشن سے متاثر ہوچکی ہے اور سابق میں علاج بھی کراچکی ہے- انہوں نے کہا کہ شو کے دوران کنٹیسٹنٹ کے ساتھ بات چیت انکے منٹل ہیلتھ پر اثر ڈالنا شروع کردیا تھا-

نمرت کور اہلووالیہ ٹوٹ گئی اور کہا کہ وہ رات کو سو نہیں پارہی تھی- نمرت کور نے یہ بھی کہا کہ وہ کلاسٹروفوبک محسوس کررہی تھی اور انہوں نے بگ باس کے سامنے رونا چاہتی تھی-

 

 

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انکے گھر میں ایسے دوست ہیں، جن پر وہ بھروسہ کرتی ہے تو انہوں نے ساجد خان اور عبدو روزک کا نام لیا- نمرت کور نے کہا، یہ عبدو اور ساجد جی ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ عبدو نے کبھی اسے جج نہیں کیا-

 

کنفیشن روم میں بگ باس کے ساتھ اپنی بات چیت کے بعد نمرت کور کو بھی ساتھی کنٹیسٹنٹ شو ٹھاکرے اور ایم سی سٹین اپنی کہانی شیئر کرتے دیکھے-

نمرت کور نے کہا ، میرے اندر بہت سی چیزیں ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ آپ جانتے ہیں، لیکن میں ایک سال سے ڈپریشن سے متاثر رہی ہوں-

 

میں پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوئی ہوں، میں ایک سال دوا لے رہی ہوں، میں نے یہاں آنے سے صرف 5-4 مہینے پہلے دوا بند کردی تھی-

 

دوا چھورنے کے بعد مسئلہ بڑھ جاتا ہے، پچھلے 4-3 دنوں سے میرا دل تڑپ رہا ہے، جب میں سونے کی کوشش کرتی ہوں، تو میں کئی چیزیں سوچنے لگتی ہوں-

بتادیں کہ بگ باس 16 کلرز ٹی وی پر پیر سے جمعہ کی رات 10 بجے دیکھ سکتے ہیں۔ ویک اینڈ پر ایپی سوڈ رات 9.30

بجے شروع ہوتا ہے۔

نمرت کور اہلووالیہ کی پیدائش 11 ڈسمبر 1994 کو دہلی میں ہوئی، نمرت کے والد ایک آرمی آفیسر اور والدہ اندرپریت کور اہلووالیہ ہے- اور ایک چھوٹا بھی ہے- نمرت نے گریجویشن کیا- انہیں نمرت اہلووالیہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے-

 

نمرت ایک ٹی وی اداکارہ ہے، انہوں نے فیمینا مس انڈیا 2018 کی ٹاپ 12 میں شامل تھیں اور انہوں نے فیمینا مس منی پور کا اعزاز حاصل کیا- اسکے بعد انہوں نے اپنا کیریئر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں شروع کیا-

 

نمرت کور نے کلرز ٹی وی پر سال 22-2019 تک نشر ہوئے شو چھوٹی سرداارنی سے اداکاری کا آغاز کیا- انکے لیے بڑا بریک ثابت ہوا- اسکے بعد کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہی-
اسکے علاوہ نمرت کور دو میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آچکی ہے-