Type to search

ٹی وی اور فلم

شیرلی ستیا : بالی ووڈ میں کرنے والی ہے ڈیبیو

شیرلی ستیا

فلمی ڈسک،12مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یوٹیوب پر بالی ووڈ کے گانوں کو اپنے انداز میں گانے سے لیکر لائیو کنسرٹ کے شو کرنے والی 24 سالہ شیرلی ستیا اب فلم نکما سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہے-

نکما فلم کی ہدایت سبیر خان نے کی ہے- فلم میں اداکارہ بھاگیہ شری کے بیٹے ابھیمنیو دسانی بھی ہے- اسی درمیان شیرلی ستیا کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے- ان وائرل تصویروں کو خود شیرلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی ہے-جن میں انکا بولڈ لک دیکھ رہا ہے- اپنی ان تصویروں میں شیرلی سمندر کنارے نظر آرہی ہے- زندگی میں کافی کچھ حاصل کرنے کے بعد بھی انہیں لگتا ہے کہ ابھی تو بس شروعات ہے-

شیرلی ستیا کی پیدائش 2 جولائی 1995 کو دمام میں ہوئی۔ شیرلی ستیا آکلینڈ ، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ ہیں۔ شیرلی ستیا نے مسکا سے اپنی فلمی کیریئر کی شروعات کی، جو 27 مارچ 2020 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی اور نکما کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری کرنے جارہی ہے۔

شیرلی ستیا نے یونیورسٹی آف آکلینڈ اینڈ مارکیٹنگ اور پبلی سٹی انٹرن آکلینڈ کونسل سے گریجوشن کیا۔ شیرلی نے ٹی سیریز کے ذریعہ منعقد ایک مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

پونے میں پنجابی میوزک فیسٹیول میں نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، لائف میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے- مجھے خوشی ہے کہ ہندوستانی انڈسٹری نے میرا استقبال کرکے مجھے کھلے دل سے اپنایا ہے- انٹرنیٹ پر مشہور رہنا آسان نہیں، میں اس بات سے اتفاق رکھتی ہوں، اسکے لیے بڑی محنت کرنی پڑتی ہے-

شیرلی اپنی فلم پر خوشی جتاتے ہوئے بتایا کہ انکا شلپا شیٹی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا- شیرلی کو انسٹاگرام پر 60 لاکھ سے ذیادہ لوگ فالو کرتے ہیں،
فوٹو: شیرلی کے انسٹاگرام سے لی گئی-

Tags:

You Might also Like