Type to search

ٹی وی اور فلم

کرکٹر لوکیش راہل صرف اچھے دوست ہیں: ندھی اگروال

فلمی ڈسک،18اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  ٹیم انڈیا کے بلے باز لوکیش راہل کا نام بالی ووڈ اداکارہ ندھی اگروال کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے- کئی بار خبریں آئی کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں- مننا مائیکل فلم کی ادکارہ ندھی اگروال نے اس معاملے پر ایک بار پھر سے اپنی خاموشی توڑی ہے- ندھی نے لوکیش راہل کے ساتھ رابطے کی خبروں سے انکار کرتے ہوئے کہ دونوں اچھے دوست ہیں-

ندھی اگروال نے کہا، راہل کے ساتھ رابطے میں صفر فیصد بھی سچائی نہیں ہے- ہاں! میں اسے جانتی ہوں، لیکن ہم اچھے دوست ہیں، ہم دونوں کبھی بھی ایک ساتھ باہر نہیں گئے- لوکیش راہل کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ندھی نے کہا، میں اس سے لندن میں ملی تھی، ہندوستان پاکستان کے درمیان میچ تھا جس میں ہندوستان نے پاکستان کو شکست دی تھی- میں لندن میں تھی تو ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے پہنچ گئی تھی-

 

ندھی کو کب راہل ، میری اور ہک اپ کے تین آپشن دیے گئے تو انہوں نے کہا کہ کے ایل راہل کو کل کرنا چاہونگی، مطلب وہ راہل کے ساتھ رشتے کو آگے نہیں بڑھائیں گی-

بالی ووڈ اداکارہ ندھی اگروال نے 2017 میں فلم مننا مائیکل سے اپنے کیریئر کی شروعا کی تھی- اس فلم میں ندھی کے مقابلے ڈانسنگ ہیرو ٹائیگر شراف تھے- اسکے باوجود یہ فلم باکس آفس پر کچھ کمال نہیں کرپائی تھی- اس فلم کے بعد ندھی کو دو تلگو فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا- ندھی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی ایکیٹو رہتی ہے- آئے دن وہ اپنی لیٹیسٹ تصویریں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہے- انہوں نے حال ہی میں اپنی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جنکی بڑی بحث ہوئی تھی-

Tags:

You Might also Like