Type to search

ٹی وی اور فلم

نک جونس برتھ ڈے اسپیشل : اپنے گانوں سے دنیا بھر میں نام کمایا

نک جونس

ہالی ووڈ ڈسک، 16 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ سنگر نک جونس آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں- انہوں نے اپنے گانوں سے دنیا بھر میں مقام بنایا۔

نک جونس کی پیدائش 16 ستمبر 1992 کو امریکی اسٹیٹ ٹیکساس کے ڈلاس میں ہوئی- انکا پورا نام نکولس جیری جوناس ہے- وہ ایک امریکی گلوکار ، نغمہ نگار اور اداکار ہے۔ جونس نے 7 سال کی عمر میں تھیٹر میں اداکاری سے کیریئر کی شروعات کی-
انکے والد پال کیون جونس ایک سنگیت کار ہے اور والدہ ڈینس ملر ایک ٹیچر ہے- نک جونس کے تین بھائی ہیں کیون جونس ، جو جونس اور فرینکی جوناس ہے۔

شروعاتی سالوں میں ہی وہ اپنی ماں کے ساتھ نیو جرسی کے ویکف میں رہنے چلے گئے- وہاں انکی والدہ نے انہیں تعلیم دی-
انہوں نے اپنی ہائی اسکول کی پڑھائی عیسائی ہائی اسکول سے کی- وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ سنگیت کے علاقے میں بڑھے- انہوں نے سات سال کی عمر میں براڈوے پر پرفارم کرنا شروع کیا، اسکی وجہ سے وہ اپنے شروعاتی زندگی یعنی اپنے بچپن میں ہی شو بزنس میں شامل ہوگئے- اور یہاں سے انکے کیریئر کی شروعات ہوگئی-

 

View this post on Instagram

 

My forever guy…so grateful for you @nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

سال 2006 میں جن انکا پہلا البم اٹز اباؤٹ ٹائم آیا تو نک جونس کی عمر صرف 13 سال کی تھی- اس بینڈ کو ڈیزنی چینل پر کافی کامیابی ملی- سات سال کی عمر سے ایکٹینگ کررہے نک جونس کئی سولو گانے -البم لا چکے ہیں-

بتادیں کہ نک جونس کی جائیداد قریب 25 ملین (177 کروڑ روپے) ہے- اسکے ساتھ ہی نک کئی مہنگی گاڑیوں کے مالک بھی ہے-

اسکے ساتھ ہی بتادیں کہ امریکہ کے سب سے مہنگے علاقے میں نک کا گھر ہے- نک کو بڑے بڑے اسٹیج میں پرفارم کرنے پر بھی موٹی رقم ملتی ہے- ایک رپورٹ کے مطابق نک ایک لائیو کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے 35 سے 70 لاکھ تک چارج کرتے ہیں- نک نے ذیادہ تر کمائی سالوں پرفارم کے طور پر کی ہے- سال 2016-2014 تک انہیں کئی میگزین نے ‘سیکسیسٹ مین’ کی لسٹ میں جگہ دی تھی- نک جونس اکیلے ہی 25 ملین ڈالر کی جائیداد کے مالک ہے- انہیں نہ صرف گانے کے لیے بلکہ اب ایکٹینگ کے لیے بھی جانا جاتا ہے- انکا اپنا میوزک بینڈ بھی ہے-

عام طور پر مانا جاتا ہے کہ پرینکا اور نک کے رشتے کی شروعات سال 2017 کے میٹ گلا ایونٹ سے ہوئی تھی- جہاں ریڈ کارپٹ پر وہ پہلی بار نک کے ساتھ نظر آئی تھی- نک اس سے پہلے ہی پرینکا کو من ہی من میں اپنا دل دے بیٹھے تھے-

نک جونس نے سال 2018 میں بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا سے شادی کی تھی- پرینکا چوپڑا اور پاپ اسٹار نک جونس کی پہلی ملاقات کوانٹیکو کے سیٹ پر کامن فرینڈ کے ذریعہ ہوئی تھی- دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہے- پرینکا چوپڑا اور نک جونس لاس اینجلس میں واقع عالیشان بنگلے میں رہتے ہیں- 20 ہزار مربع فٹ میں بنے اس گھر کی قیمت قریب 151 کروڑ ہے – دونوں ملکر اسے گھر کو سجایا ہے-

سال 2017 میں نک جونس ایڈونچر کامیڈی فلم جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل میں نظر آئے- جو سال کی پانچویں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بنی۔

انکی زندگی میں کئی لڑکیاں آئی اور انہیں ڈیٹ کیا- انکی پہلی گرل فرنڈ اداکارہ اور سنگر مائلی سائرس تھی، جو سال 2006 سے 2007 تک انکے ساتھ رہی، جونس نے سال 2008 سے 2010 تک سلینا گومز کو ڈیٹ کیا، یہ بھی اداکارہ اور سنگر ہے- پھر جونس کا افیئر سال 2010 میں اداکارہ نیکول اینڈرسن کے ساتھ تھا- اور بھی لڑکیوں کو انہوں نے ڈیٹ کیا ہے-

سال 2010 کا ینگ ہالی ووڈ آرٹسٹ آف دی ایئر ، سال 2013 کا ایکویوو انسپائر ایوارڈ – ٹین چوائس ایوارڈ، پسندیدہ میل سنگر 2015 – کڈس چوائس ایوارڈ، پاپ سانگ رائٹر 2016 – بی ایم آئی ایوارڈ ، ہیرو ایوارڈ 2017 – ریڈیو ڈیزنی میوزک ایوارڈ مل چکے ہیں-

انکے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ جیسے فیس بک ، ٹیوٹر اور انسٹاگرام میں کئی فالورس ہیں- انکے ٹیوٹر اکاؤنٹ میں 12 ملین فالورس ہیں اور انسٹاگرام پر 13 ملین سے بھی ذیادہ فالورس ہیں- اسکے ساتھ ہی انکے فیس بک اکاؤنٹ میں 9 ملین فالورس ہیں-

Tags:

You Might also Like