Type to search

ٹی وی اور فلم

سات سمندر پار، گانے پر نیا شرما کے زبردست ڈانس

نیا شرما سات سمندر

فلمی ڈسک، 16 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیا شرما کا نیا میوزک ویڈیو ریلیز ہوا ہے جو کہ 90 کے دہائی کے ہٹ ڈانس نمبر سات سمندر پار کا ریکریٹ ورژن ہے- سال 1992 میں آئی سنی دیول اور دیویا بھارتی کی فلم وشاتما کا یہ گانا زبردست ہٹ ہوا تھا- کسے معلوم تھا کہ اس گانے کا ایک سینسشنل ورژن بھی ہوسکتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nia Sharma (@niasharma90)

 

اپنی گلیمرس اور حیرت انگیز ادائیں دیکھا کر ایک بار پھر ٹی وی کی مقبول دیوا نیا شرما سرخیوں میں ہے- نیا شرما نے انسٹاگرام پر قاتلانہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا ہے-

نیا شرما کا نیا میوزک ویڈیو ریلیم ہوا ہے جو کہ 90 کے دہائی کے ہٹ گانے سات سمندر پار کا ریکریٹ ورژن ہے- یہ گانا سوشل میڈیا پر تباہی مچا رکھی ہے-

ویڈیو میں نیا وائٹ کراپ ٹاپ اور میچنگ تھائی ہائی سلٹ ڈریس میں رین ڈانس کررہی ہے- نیا شرما کے بولڈ لک کی طرح انکا ڈانس بھی بولڈ ہے- نیا شرما کے سلٹری لکس فینس کو انکا دیوانہ بنارہے ہیں- 14 ڈسمبر کو ریلیز ہوا نیا شرما کا یہ گانا سنسنی بنائے ہوئے ہے-

گانا سات سمندر پار، میں نیا شرما کے ساتھ یاور مرزا نظر ائے ہیں- اس گانے کو ڈائریکٹ اور کوریوگراف مدثر خان نے کیا ہے- نیا شرما کے اس میوزک ویڈیو پر فینس ہی نہیں مشہور شخصیات بھی ردعمل دے رہے ہیں- روبینہ دلائک نے نیا شرما کے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ہاٹ لکھا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nia Sharma (@niasharma90)

 

اس گانے میں نیا کے اسٹائل، ڈانس اور ایکسپریشن کو دیکھ کر ان کے مداح ہو جائیں گے۔

نیا شرما کے اس گانے کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ نیا کے مداح اس گانے کو مسلسل اپنی ریل بنا کر شیئر کر رہے ہیں اور اس گانے میں دیو نیگی اور نکیتا گاندھی نے اپنی آواز دی ہے۔

جبکہ گانے کے بول ابھیندر کمار اپادھیائے نے لکھے ہیں۔ وہیں اس گانے کو وویک کر نے کمپوز کیا ہے-

بتادیں کہ اس گانے سے پہلے نیا شرما کا دو گھونٹ گانا بھی ریلیز ہوچکا تھا-

نیا شرما ٹی وی کی بولڈ اور خوبصورت اداکارہ ہے- نیا شرما کو انکی زبردست ایکٹینگ کے علاوہ گلیمرس شخصیت کے لیے بھی جانا جاتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nia Sharma (@niasharma90)

 

نیا شرما کی پیدائش 17 ستمبر 1990 کو دہلی میں ہوئی۔ وہ اپنی فیملی میں سب سے چھوٹی ہے۔ نیا شرما کا اصلی نام نیہا شرما ہے۔

نیا شرما کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہوں نے ٹی وی سیریل کالی سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی-

نیا کی ٹی وی پر پہچان ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے، سیریل سے ملی تھی- اسکے بعد زی ٹی وی کے سیریل جمائی راجا میں نیا روشنی پٹیل کے کردار کو نبھایا-

اسکے علاوہ وہ خطروں کے کھلاڑی اور وکرم بھٹ کی ویب سیریز ٹوسٹڈ میں نظر آئی-

Tags:

You Might also Like