Type to search

فیشن

ٹی وی اداکارہ نیا شرما کا ٹریڈیشنل فیشن اسٹائل

nia-sharma

فیشن ڈسک،12جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارائیں اکثر اپنے ٹی وی سیریل نبھائے رول کی وجہ سے مشہور ہوتی ہے ، لیکن نیا شرما اپنی اداکاری کے علاوہ اپنے فیشن اسٹائل کے لیے جانی جاتی ہے۔ مشہور ٹی وی پروگرام ناگین 4 کی اداکارہ نیا شرما نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فینس کے ساتھ خود کی کچھ تصویریں شیئر کی ہے۔ ان تصویروں میں نیا شرما لال اور سفید رنگ کے خوبصورت لہنگے میں دیکھائی دے رہی ہے۔ نیا اس لہنگے میں بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔

وہیں نیا شرما کا لہنگا سفید رنگ کا ہے ۔ نیا نے اپنے اس لہنگے کے ساتھ ہاتھ میں میرون اور گولڈن کلر کی چوڑیاں پہنی ہوئی ہے۔ اور گلے میں کافی بھاری گولڈن کلر کا چوکر سیٹ پنا ہوا ہے۔ نیا نے ایک چھوٹا مانگ کا ٹیکا لگایا ہے اور کانوں میں جھومکوں کے ساتھ اپنے لک کو مکمکل کیا ہے۔ اپنے بالوں میں نیا نے جوڑا بنا رکھا ہے اور لال رنگ کے گلاب کے پھول بھی لگائے ہوئے ہیں۔

نیا ان تصویروں میں واقعی خوبصورت لگ رہی ہے۔ نیا نے اپنی ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، اگر میں کبھی بھی شادی کے لیے تیار ہوئی تو اسکی وجہ تیار ہونا ہی ہوگا یا پھر شاید میں صحیح میں کسی کے پیار میں پڑ گئی ہونگی۔

نیا کے اس لہنگے کے ساتھ وائٹ کلر کا دوپٹہ ہے، جس پر گولڈن اور ریڈ کلر کا موٹا بارڈر بنا ہوا ہے اور پورے دوپٹے پر گولڈن کلر کے چھوٹے چھوٹے پھول بنے ہوئے ہیں۔ وہیں نیا شرما کا بلاؤز لال رنگ کا ہے۔ جس پر گولڈن کلر سے پھول اور پتیاں بنی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی بازوں پر گولڈن کلر کا بارڈر بنا ہوا ہے۔

Tags:

You Might also Like