Type to search

ٹی وی اور فلم

ناگین اداکارہ نیا شرما اسٹائلش انداز میں سائیکل چلاتی دیکھی،

nia-sharma-cycling

ٹی وی ڈسک،6جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک بھر میں ان۔لاک کے اعلان کے بعد گائیڈ لائنس کے مطابق جہاں سبھی شوز کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ وہیں ذیادہ تر مشہور شخصیات اب سڑکوں پر جوگینگ اور مارننگ واک کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلنے لگے ہیں۔ اسی درمیان ٹی وی اداکارہ نیا شرما کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جس میں وہ دیر رات سائیکل چلاتی دیکھائی دے رہی ہے۔ اس ویڈیو میں نیا شرما کچھ دیر کے لیے بنا ہینڈل پکڑے سائیکل چلاتی بھی نظر آرہی ہے۔ اپنے اس اسٹائلش اور بیلینس کے ساتھ سائیکلنگ کرتے ہوئے نیا شرما نے فینس کی توجہ اپنی طرف کھنچی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

Ride and glide 🦇

A post shared by Nia Sharma (@niasharma90) on

نیا شرما نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا ہے ،جسے اب تک 2 لاکھ سے بھی زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ نیا شرما کے اس ویڈیو کو لیکر ٹی وی فنکاروں کے ساتھ ساتھ فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں۔

اپنے ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے نیا شرما نے لکھا، رائیڈ اینڈ گلائڈ، اداکارہ کی اس پوسٹ پر کرن ویر بوہرا نے بھی کمنٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، وہ سکندر ہی دوستوں کہلاتا ہے۔۔۔

نیا شرما کی بات کرئے تو وہ اپنے گلیمرس انداز کو لیکر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ نیا کی ویب سیریز ٹویسٹڈ کا دوسرا سیزن بھی ہٹ رہا تھا۔ نیا نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹی وی شو کالی، سے کیا تھا۔ انہیں اصلی پہچان ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے، اور جمائی راجہ سے ملی۔

Tags:

You Might also Like