Type to search

ٹی وی اور فلم

نیا شرما برتھ ڈے اسپیشل: اپنی اداکاری سے الگ پہچان بنائی

نیا شرما

فلمی ڈسک، 17 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیلی ویژن کی بے حد خوبصورت اور بولڈ اداکاراؤں کی فہرست میں شمار اداکارہ نیا شرما کسی پہچان کی محتاج نہیں ہے۔ اس سال نیا شرما اپنا 30 واں جنم دن منار ہی ہے۔

نیا شرما کی پیدائش 17 ستمبر 1990 کو دہلی میں ہوئی۔ وہ اپنی فیملی میں سب سے چھوٹی ہے۔ نیا شرما کا اصلی نام نیہا شرما ہے۔ نیا نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی اپنا نام بدل لیا تھا۔ انکے والد انتقال کرگئے اور انکی ماں اوشا شرما ہے۔ انکا بڑا بھائی ونئے شرما ہے جو ایک کمپنی میں ملازم ہے۔

نیا اپنی پوری پڑھائی دہلی سے کی۔ نیا نے دہلی کے جگن ناتھ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس سے ماس کمیونیکیشن میں گریجویشن کیا۔ لیکن گلمیرس انڈسٹری کی خواہش نیا شرما کو ممبئی لیکر آگئی۔

نیا شرما سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ اکثر اپنی گلمیرس اور بولڈ تصویریں فینس کے درمیان موضوع بحث بنی رہتی ہے۔ لیکن یہ کئی بار اپنے فوٹو اور ویڈیو کی وجہ سے ٹرول بھی ہوتی ہے۔

وہ ایشیا کی تیسری سب سے زیادہ سیکسی ویمن کا خطاب بھی پا چکی ہے- یہی نہیں نیا کی ویب سیریز ٹوسٹڈ کا دوسرا ورژن بھی ہٹ ہے- بتادیں کہ نیا نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹی وی شو کالی سے کیا تھا۔

انہوں نے ٹی وی سیریل جمائی راجا، اور ایک ہزاروں میں میری بہنا، سے پہچان بنائی۔ حال ہی میں ناگین 4 اداکارہ نیا شرما خطروں کے کھلاڑی – میڈ ان انڈیا کو جیتا ہے۔ نیا نے سبھی کنٹیسٹنٹ کو پچھے چھوڑتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔

نیا شرما ایشیاء کی سب سے ہاٹ اداکاراؤں میں شمار ہے۔ ریڈ کارپٹ پر اپنی اپیرینس کے لیے بھی نیا کافی مشہور ہے۔ نیا نے اپنے کیریئر کی شروعا ٹی وی شو کالی، سے کی تھی۔ لیکن اس سیریل سے نیا کو کافی شہرت نہیں ملی۔ اسکے بعد نیا اسٹار پلس کے سیریل ایک ہزاروں میں میری بہنا میں نظر آئی۔ اس سیریل میں نیا نے مانوی کا کردار نبھایا تھا۔ جسے خوب پسند کیا گیا۔ یہی سے شروع ہوئی نیا کی کامیابی۔

 

View this post on Instagram

 

With or without Cap? Oh did you spot my new hair color? @shurabhavinofficial @sankpalsavita

A post shared by Nia Sharma (@niasharma90) on

اسکے بعد نیا زی ٹی وی کے سیریل جمائی راجا میں نظر آئی۔ اسکے علاوہ وہ خطروں کے کھلاڑی سیزن 8 کا حصہ بھی رہ چکی ہے۔ اپنی ہاٹ امیج اور زبردست فین فالونگ کی وجہ سے نیا سال 2017 میں دپیکا پاڈوکون کو پچھے چھوڑ کر ایشیا کی دوسری سب سے سیکسی خاتون کے خطاب پر قبضہ کیا تھا۔

نیا شرما، وکرم بھٹ کی ویب سیریز ٹوسٹڈ میں نظر آچکی ہے۔ اس ویب سیریز میں نیا کا بولڈ لک سبھی کو پسند آیا۔ ویب سیریز میں انہوں نے کئی بولڈ سین دیئے۔ لیکن انکا ایک سین کافی بحث میں رہا۔ جس میں وہ اپنی کو۔اسٹار ایشا شرما کے ساتھ لپ ۔ لاک کرتی نظر آئی۔ حال ہی میں وہ ایکتا کپور کے سب سے مشہور شو ناگین 4 میں بھی نظر آئی تھی۔ جسے ناظرین کو خوب پسند کیا۔

نیا شرما نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن مں کالی، بہنیں، ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے، اس پیار کو کیا نام دوں، نئی سوچ کی تلاش عامر کے ساتھ، اسٹار لائٹ، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیارا، جمائی راجا، پویترا رشتہ، قبول ہے، باکس کرکٹ لیگ 1، کامیڈی نائٹس بچاؤ، تشن عشق، فیر فیکٹر:خطروں کے کھلاڑی 8، میری درگا، آپ کے آجانے سے، عشق میں مرجاوا، اڑان سپنوں کی، انٹرنیٹ والا لو، ناگین 3، شکتی، بگ باس 13جیسے شوز اور سیریلس میں اپنی اداکاری کاجلوہ دیکھا۔

انہیں سال 2012 میں اسٹار پریوار ایوارڈ اور انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ برائے دیش کی دھڑکن کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

Tags:

You Might also Like