Type to search

تعلیم اور ملازمت

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا : 170 عہدوں پر ہوگی بھرتیاں

کیریئر ڈسک،2مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا مینیجر(ٹیکنیکل) اور ڈپٹی جنرل مینجر(ٹیکنیکل) کے عہدوں پر بھرتیاں کرنے والا ہے۔ مینیجر (ٹیکنیکل) کے 46 عہدوں اور ڈپٹی جنرل مینیجر (ٹیکنیکل) کے 124 عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ ان عہدوں پر درخواست کرنے کی آخری تاریخ 11 مارچ ہے۔ ان عہدوں پر صرف وہ لوگ درخواستت کرسکتے ہیں جنکے پاس سیول انجینئرنگ میں ڈگری ہے۔ اگر آپ ان عہدوں پر درخواست کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی معلومات کو توجہ سے پڑھنے کے بعد اپلائی کریں۔

کل عہدے: مینجر (ٹیکنیکل) 46 عہدے، ڈپٹی مینیجر (ٹیکنیکل) 124 عہدے، کل 170 عہدے۔
اہلیت: امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی / انسٹی ٹیوٹ سے سیول انجینئرنگ کی ڈگری ہونی چاہیئے۔ اہلیت کے متعلق میں ذیادہ معلومات کے لیے آفیشل نوٹیفیکیشن دیکھیں۔
عمر کی حد: ان عہدوں پر درخواست کے لیے امیدواروں کی عمر 56 سال سے ذیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔
تنخواہ: مینیجر (ٹیکنیکل) ۔ پے لیول 11( 208700 ۔ 67700 روپے)، ڈپٹی جنرل مینیجر (ٹیکنیکل) پے لیول 12 (209200 – 78800 روپے)۔
ایسے کریں درخواست : خواہش مند لوگ اور اہل امیدوار آفیشل ویب سائٹ www.nhai.gov.in پر جا کر درخواست کرسکتے ہیں۔
نوٹیفیکشن دیکھنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر جائیں۔

https://nhai.gov.in/writereaddata/Portal/JobPost/2235/1_Advt._DGM__T___Mgr__T__2020.pdf