Type to search

قومی

بہار میں اگلا اسمبلی الیکشن اتنی طاقت سے لڑیں گے کہ لالو-نتیش جیسے لیڈروں کے دانت کھٹے ہو جاینگے : پرشانت کشور

پٹنہ : 7  جون (پریس نوٹ) جن سورا ج کے روح رواں پرشانت کشور نے کہا کہ جن سورا ج نے نظام نہیں بنایا تو کل سماج کے لوگ کہیں گے کہ پرشانت کشور گاؤں اور بلاکوں میں گھوم رہے ہیں اانکی کوئی طاقت ہی نہیں ہے ۔

مجھے نتیش کمار اور لالو یادو دھکیا نہیں سکتے ہیں ۔ اگر میں بہار میں لڑنے آیا ہوں تو اتنی طاقت سے لڑوں گا کہ ان تمام لیڈروں کے دانت کھٹے کر دونگا ۔

آپ نے مغربی بنگال میں میرا کام دیکھا ہوگا کہ میں نے ہی ابی جے پی کی نس ڈھیلی کی تھی ۔بی جے پی والے بنگال میں 100سیٹ بھی نہیں جیت پاے تھے۔

معاشرے میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو صرف لڑنے کے لیے لڑتے ہیں۔ ہم ان میں سے نہیں ہیں، اگر ہم لڑنے آئے ہیں تو یہ بات مان کر چلئے کی جیتنے کا خاکہ ذہن میں لے کر آئے ہوں گے۔ہم یہ سوچ کر آئے ہیں کہ یہ ایک مشکل کام ہے، اس کو کرنے کے لیے کتنی طاقت لگانی پڑے گی، کتنا پسینہ بہانا پڑے گا، کتنے انتظامات کرنے ہوں گے اور کتنے وسائل درکار ہوں گے۔ تعینات وہ سب کچھ سوچ سمجھ کر انتظامات کرنے آئے ہیں۔

جو بڑےبڑے لوگوں کے ناک میں دم کر سکتا ہے اسے پرشانت کشور کہتے ہیں۔

 

پرشانت کشور نے مزید کہا کہ کیا یہ سارے لیڈر سوچ رہے ہیں کہ ہم دھکے کھانے والے لوگ ہیں؟ وہ بڑے لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ ہم بہار کے لڑکے ہیں جب ملک بھر کا کوئی لیڈر الیکشن لڑتا ہے تو مجھ سے مشورہ لیتا ہے، تو یہ لیڈر میرے ساتھ کیا کریں گے۔

 

ایک بار جب معاشرے کے لوگ کھڑے ہو جائیں تو پھر کوئی طاقت عوامی طاقت کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔ اس لیے بہار کے مستقبل کے بارے میں سونچئے اور کسی کے بندھوا مزدور مت بنے ۔

Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1