Type to search

آٹو موبائل

لکڑی اور لیدر سے بنی نیورون ای وی 1، تین سکنڈ میں 100 کی رفتار ، قیمت 47 لاکھ

آٹو ڈسک،27فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فرنچ کمپنی نیورون نے اپنی لکڑی اور لیدر سے بنی الیکٹرک موٹر سائیکل ای وی 1 کی پری۔بکنگ لینا شروع کردیا ہے۔ کمپنی نے اسے 2019 سال میں پیش کیا تھا۔ اس بائیک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آرگینک کروڈ باڈی ورک کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ اس میں سیلینڈریکل بیٹری پیک ہے، ہینڈل بار اور سیٹس کے درمیان لگا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جب بائیک چلتی ہے تب یہ بیٹری اپنی پوزیشن پر گھومتی ہے۔ بیٹری کے چاروں طرف الگ الگ رنگوں کی ایل ای ڈی لائٹس لگی ہے۔ جو اسے خوبصورت لک دیتی ہے۔ کمنی کے مطابق اس سال بائیک کے صرف 20 یونٹس بنائے جائیں گے۔ اسے 1.56 لاکھ روپے میں بک کیا جارہا ہے۔ بائیک کی قیمت 47 لاکھ روپے ہے۔ اسکی ڈیلیوری 2021 میں شروع ہوسکتی ہے۔

نیورون ای وی 1 الیکٹرک موٹرسائیکل کی ٹاپ اسپیڈ 220 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ کمنی کا دعوی ہے کہ یہ سنگل چارجینگ میں یہ 300 کلومیٹر تک کی دوری پوری کرئے گی۔ اس میں لیول 3ڈی سی فاسٹ چارجینگ سپورٹ ملتا ہے۔ جو 40 منٹ میں بیٹری کو فل چارج کرئے گا۔

اس میں 75 کلو واٹ کی موٹر لگی ہے۔ اسکی بدولت اس میں 102 ہارس پاور کی طاقت ملتی ہے۔ صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کے لیے بائیک کو صرف 3 سکنڈ کا وقت لگتا ہے۔

کمپنی نے اس کے لیے ڈسولٹ سسٹم اور فرانس کی مائیکرو فینانس گروپ ایڈوانس کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ سبھی کمپنیاں مل کر 2020 میں اسکے صرف 20 یونٹس ہی بنائے گی۔

Tags:

You Might also Like