Type to search

اسپورٹس

اعجاز پٹیل نے ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں لیکر تاریخ دہرادی، ایسا کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر

اعجاز پٹیل

اسپورٹس ڈسک، 5 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ دہراتے ہوئے ایک انگیز میں پورے 10 وکٹ لیے ہیں-

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک انگیز میں 10 وکٹ لینے والے دنیا کے تیسرے گیندباز بن گئے ہیں-

اعجاز پٹیل سے پہلے ایسا کرشمہ ٹیسٹ کرکٹ میں انیل کمبلے اور انگلینڈ کے جم لیکر نے کیا تھا-

کمبلے نے سال 1999 میں پاکستان کے خلاف دہلی میں فیروز شاہ کوٹلہ کے میدان پر یہ کارنامہ کیا تھا-

وہیں انگلینڈ کے جم لیکر نے ایک انگیز میں سبھی 10 وکٹ لیے تھے، بتادیں کہ آسٹریلیا کے جم لیکر نے سال 1956 میں مانچسٹر ٹیسٹ میں 53 رن دے کر 10 وکٹ لیے تھے تو وہیں کمبلے نے دہلی میں سال 1999 میں پاکستان کے خلاف 74 رن دے کر 10 وکٹ لینے کا کارنامہ کیا تھا-

اعجاز پٹیل نے پہلی انگیز میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی، چیتشور پجارا، شوبھمن گِل، شریاس ایئر، ردھیمان ساہا، رویچندرن اشون، اکشر پٹیل، جینت یادو، محمد سیراج اور مائنک اگروال کو پویلین کی راہ دیکھائی- کوہلی، پجارا اور اشوین تو اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکے۔

بتادیں کہ ممبئی میں ہی پیدا ہوئے اعجاز نے دوسرے ٹیسٹ میں 47.5 اوور کی گیندبازی کی اور 12 اوور میڈن ڈالتے ہوئے 119 رن دے کر 10 وکٹ حاصل کرنے کا زبردست کارنامہ انجام دیا-

نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اعجاز نے یہ کمال کرکے اپنا نام تاریخ کے اوراق میں درج کردیا-

اعجاز یونس پٹیل پیدائش 21 اکتوبر 1988 کو ممبئی کے جوگیشوری میں ہوئی، جب وہ آٹھ سال کے تھے تو وہ ممبئی سے اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے نیوزی لینڈ چلے گئے۔ انہوں نے اکتوبر 2018 میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا-