Type to search

اسپورٹس

ہند۔نیوزی لینڈ پہلا ونڈے: شریاس ایئر کے سنچری پر بھاری ٹیلر ۔ لیتھم کی شراکت داری، نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 4 وکٹ سے ہرایا

اسپورٹس ڈسک،5فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی 20 سیریز میں ملی 5-0 کی یکطرفہ ہار سے ابھرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے ونڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔ ہیملٹن کے سدن پارک میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شریاس ایئر 103 کی سنچری کی بدولت 347 رن بنائے تھے۔ جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم  نے راس ٹیلر (ناٹ آوٹ 109 رن )کے 21ویں سنچری ، جبکہ کپتان ٹام لیتھیم 69 اور ہینری نکولس 78 کی نصف سنچری کی بدولت بڑے اسکور کو کم ثابت کردیا اور 6 وکٹ پر 348 رن بناتے ہوئے 11 گیند باقی رہتے میچ جیت لیا۔ اس جیت میں اہم رول ٹیلر اور لیتھیم کے درمیان ہوئی چوتھی وکٹ کے لیے 138 رنوں کی شراکت داری نے نبھائی۔ میزبان نے ہندوستان کے خلاف 3 میچوں کی ونڈے میں 0-1 کی برتری لے لی ہے۔ دوسرا ونڈے آکلینڈ میں 8 فروری کو ہوگا۔

ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو یہ ہندوستان کے خلاف دوسرا بڑا ہدف ہے۔ جسے نیوزی لینڈ نے حاصل کیا ہے۔ اس سے پہلے 2019 میں موہالی ونڈے میں آسٹریلیا کے خلاف 359 رنوں کا ہدف حاصل کیا تھا۔

مڈل آرڈر کے بلے باز شریاس ایئر کے پہلے سنچری، راہل اور ویراٹ کوہلی کی نصف سنچری کے دم پر ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار وکٹ پر 347 رن بنائے۔ ایئر نے 107 گیند پر 103 رن بنائے جو ونڈے کرکٹ  میں انکا پہلی سنچری ہے۔ وہیں ٹی 20 سیریز میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے راہل نے 64 گیند میں 88 رن کی ناٹ آوٹ انگیز کھیلی۔ کوہلی نے 63 گیند میں 51 رن بنائے۔ ایئر نے اپنی انگیز میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہوں نے راہل کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے  136 رن جوڑے۔ ہندوستان نے آخری دس اوور میں 96 رن بنائے۔

Tags:

You Might also Like