Type to search

فیشن

بیبی بمپ پر مہندی لگوانے کا نیا ٹرینڈ

بیبی بمپ پر مہندی

فیشن ڈسک،3 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شادی ہو اور دلہن کے ہاتھ پر مہندی نہ ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ لڑکیاں اکثر اپنے دونوں ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگواتی ہے۔ اور طرح طرح کے ڈیزائن سے خوبصورت شکل دیتی ہے۔

لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ پیٹ پر مہندی لگائی جائے؟ اور وہ بھی حاملہ خواتین کے پیٹ پر؟ سننے میں عجیب ہے نہ،، آئیے جانتے ہیں، ایک نیا ٹرینڈ دیکھنے میں آرہا ہے کہ حاملہ خواتین اپنے پیٹ پر مہندی ڈیزائن کروا رہی ہے۔

ہندوستانی خواتین شادی بیاہ ہی نہیں بلکہ تہوار، تقریب جیسے مواقع پر ہاتھوں اور پیروں میں مہندی لگواتی ہے۔ مگر آج کل حاملہ خواتین میں بیبی بمپ پر مہندی لگانے کا چلن چل رہا ہے۔ خواتین اپنی خوشی ظاہر کرنے کے لیے بیبی بمپ پر مہندی لگوا رہی ہیں۔

بالی ووڈ یا ہالی ووڈ اداکارائیں اپنے حامل کے دوران اپنے بیبی بمپ کے ساتھ فوٹو کھنچاتے نظر آتے ہیں۔ حاملہ خواتین اپنے بیبی بمپ پر مہندی لگا رہی ہے اور اپنی فوٹو شیئر کررہی ہے۔

مذہبی نظریہ سے دیکھے تو مہندی لگانا بے حد اچھا مانا جاتا ہے۔ ہاتھوں پیروں کی طرح آپ بیبی بمپ پر بھی عربی، پورٹریٹ، موٹیف مہندی کے ڈیزائن ڈال سکتی ہے۔ مگر کچھ خواتین کو لگتا ہے کہ حمل کے وقت مہندی نہیں لگانی چاہیئے۔

حمل کے دوران مہندی لگانا محفوظ ہے؟
ماہرین کی مانیں تو حمل کے دوران مہندی لگانا محفوظ ہے لیکن بشرط مہندی کیمیکل فری ہو۔ دراصل، کیمیکل والی مہندی رحم کو نقصان پہنچا سکتی ہے اس لیے محفوظ مہندی کی ہی استعمال کرنا چاہیئے۔ وہی کئی بار مہندی سے الرجی بھی ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی خیال رکھیں کہ رات کو مہندی نہ لگائے کیونکہ اسکی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ جس سے جنین کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ان تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ڈیزائن خواتین کی زچگی کی خوشی کو اور بڑھا رہی ہے۔

بیبی بمپ پر مہندی لگانے سے پہلے آپ کو کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا چاہیئے۔ تاکہ کسی طرح کا نقصان یا الرجی نہ ہو۔