Type to search

جرائم و حادثات

شادی کے چند منٹ بعد سڑک حادثے میں نئے جوڑے کی موت

دونوں ہائی اسکول کے دنوں سے ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے

زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدی کرکے شادی کی تھی

شادی کے چند منٹوں بعد ہی سڑک حادثے میں چلی گئی جان


ٹیکساس،26اگسٹ(ایجنسی) امریکہ کے ٹیکساس میں شادی کے کچھ منٹ بعد ہی نئے شادی شدہ جوڑا ایک بھیناک سڑک حادثے کا شکار ہوگیا۔ شادی پوری ہونے کے بعد میاں۔بیوی کورٹ ہاؤس سے باہر نکلے اور راستے میں سڑک حادثے میں دونوں کی موت ہوگئی۔ دونوں ہائی اسکول کے دنوں سے ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

اورنج پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ شادی کے بعد دونوں پارکنگ سے اپنی کارنکال کر ہائی وے پر آرہے تھے۔ تبھی انکی کار ایک پک۔اپ ٹریک سے ٹکرا گئی۔  نوبیاہتا جوڑے کی کار کے پچھے دولہے کی ماں اور بہن بھی تھی، جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے یہ بھیانک منظر دیکھا۔

خبروں کے مطابق 19 سالہ ہارلی مورگن اور 20 سالہ ریحانہ بودراکس اسکولی دنوں سے ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدی کرکے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ لیکن تقدیر کو کچھ اور منظور تھا۔ شادی کے چند منٹوں کے بعد ہی اورنج ٹاؤن میں سڑک حادثے میں دونوں کی جان چلی گئی۔