Type to search

ٹی وی اور فلم

نیٹ فلکس کی ویب سیریز شی سیزن 2 میں آدیتی پوہنکر کی زبردست ایکٹینگ

فلمی ڈسک، 19 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2020 میں آئی نیٹ فلکس کی ویب سیریز شی نے دوسرا سیزن جاری کردیا گیا ہے جس میں آدیتی پوہنکر اہم رول میں ہے-

شی کے دوسرے سیزن کو عارف علی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ شو کے رائٹر امتیاز علی ہے- ویب سیریز میں لیڈ رول میں آدیتی پوہنکر ، وشواس کینی اور کشور لیڈ رول میں ہے-

شی کا پہلا سیزن خوب پسند کیا گیا تھا اور بھومی کے کردار نے خوب سرخیاں بٹوری تھی- شی کے پہلے سیزن میں جو مشن شروع ہوا تھا، وہ دوسرے سیزن میں ایک خطرناک مقام پر پہنچ جاتا ہے-

 

ویب سیریز شی کے سات اقساط ہیں، اور ان میں بھومی کی کہانی ہے، لیکن تھوڑی سست-

شی کے سیزن 2 میں دیکھنے کو ملے گا کہ کس طرح پولیس اور گینگسٹر نائک کے درمیان بھومی پیس رہی ہے-
یہی نہیں وہ کئی اتار چڑھاؤ دیکھ رہی ہے اور اسکے ساتھ ہی پولیس اور گینگسٹر دونوں ہی الجھن میں ہے کہ وہ کس کے ساتھ- اسطرح بھومی کے کردار کو اور بھی گہرا بنانے کی کوشش کی گئی ہے-

 شی کی کہانی ممبئی پولیس کی کانسٹیبل بھومیکا (آدیتی پوہنکر) کے بارے میں ہے۔

مراٹھی فلم لال بھری سے ایکٹینگ کی دنیا میں نام کمانے والی آدیتی نے بھومی کے کردار کو بہت ہی شدت کے ساتھ نبھایا ہے- وہیں نائک کے کردار میں کشور کافی اثر ڈالتے ہیں-

بتادیں کہ ویب سیریز شی سے پہلے آدیتی پوہنکر ایم ایکس پلیئر کی ویب سیریز آشرم تینوں سیزن میں نظر آچکی ہے-

بتادیں کہ بابی دیول کی ویب سیریز آشرم میں پممی کردار نبھانے والی اداکارہ آدیتی سدھیر پوہنکر کی پیدائش31 دسمبر 1994 کو ممبئی میں ہوئی- انہوں نے گریجویشن کامرس سے کیا- ادیتی ہندی، مراٹھی اور تامل فلموں میں کام کرتی ہے- انہوں نے ایکٹینگ ڈیبیو لو سیکس اور دھوکہ سے کیا-

ٓآدیتی سدھیر پوہنکر اداکاری کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے- وہ اکثر اپنی لیٹسٹ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے-

Tags: