Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز جمتارا 2 کا ٹریلر ریلیز

جمتارا 2

فلمی ڈسک، 2 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر کئی ویب سیریز نے خوب نام کمایا جن میں سال 2020 میں آئی ویب سیریز جمتارا نے بھی خوب پسند کی گئی۔ یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی مقبول ویب سیریز ہے- فینس کو اس ویب سیریز کا بے صبری سے انتظار تھا- وہیں اب یہ سیریز ستمبر میں ریلیز ہونے کو تیار ہے-

 

جمعرات کو جمتارا سب کا نمبر آئیگا، کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے- بتادیں کہ اس ٹریلر کے ساتھ ہی شاندار کیپشن لکھا ہے جو آپکی توجہ اپنی طرف کھینچ لے گا-

اس پوسٹ پر لکھا ہے کہ مبارکباد ، آپ کا اکاؤنٹ منتخب کیا گیا ہے، جامترا کے ٹریلر کو دیکھنے کے لیے-
بتادیں کہ یہ سیریز کرائم اور اسکام پر مبنی ہے- جس میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک اس اسکام کا شکار ہوجاتے ہیں، ساتھ ہی سیاست کا گرم ماحول بھی دیکھایا گیا ہے-

 

دراصل سنی اور گڑیا بڑے ہوجاتے ہیں اور اپنی عزت بنانے کے چکر میں وہ انتخابی مسائل کا مہرا بن جاتے ہیں-
فی الحال تو بتادیں کہ اس سیزن میں سپرش سریواستو، مونیکا پنور اور آیوشمان پشکر لیڈ رول میں ہے-

بتادیں کہ جمتارا 23 ستمبر کو ریلیز ہونے کو تیار ہے، یہ سیریز نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی- آپ کو بتادیں کہ جمتارا کا پہلا سیزن سال 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا جو ناظرین کو خوب پسند آیا تھا-

یہاں دیکھے جمتارا سیزن 2 کا ٹریلر

 

 

کون ہے مونیکا پنور
ویب سیریز جمتارا – سب کا نمبر آئے گا، میں گڑیا کا کردار نبھانے والی اداکارہ مونیکا پنور کی پیدائش 4 ڈسمبر 1993 کو اتراکھنڈ میں ہوئی- مونیکا نے ریتیک روشن کی فلم سپر30 میں کام کیا ہے- اور یہ انکی ڈیبیو فلم بھی ہے-

سال 2017 میں انہوں نے دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے گریجویشن کیا- مونیکا کئی تھیٹر ڈرامہ میں حصہ لے چکی ہے- مونیکا مقبولیت جمتارا سے ملی-

 

کون ہے سپرش سریواستو
ویب سیریز جمتارا میں سنی کا کردار نبھانے والے اداکار سپرش سریواستو کی پیدائش 4 جولائی 1999 کو اترپردیش میں ہوئی- سپرش ایک ایکٹر، سنگر اور ڈانسر ہے-

سال 2010 میں انہوں نے 11 سال کی عمر میں ڈانس ریالٹی شو چک دھوم دھوم سے کیریئر کی شروعات کی تھی- سپرش نے کلرس ٹی وی کے مقبول شو بالیکا ودھو میں کندن کا کردار نبھا چکے ہیں- انکی ڈیبیو فلم نیٹ فلکس فلم کالر بم ہے جو سال 2021 میں آئی تھی-