نیٹ فلکس کی ویب سیریز کلاس کا ٹریلر جاری

کلاس ہسپانوی سیریز ‘ایلیٹ’ کی ہندوستانی موافقت ہے۔
ویب سیریز کلا کا ٹریلر جاری
کب اسٹریم ہوگی ویب سیریز کلاس
فلمی ڈسک، 19 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آپ کو عالیہ بھٹ کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ تو یاد ہوگی؟ اس فلم میں غریب اور امیر طلبہ کی کہانی دکھائی گئی تھی۔ ویب سیریز ‘کلاس’ ایسی ہی کہانی کے ساتھ آرہی ہے، لیکن مسٹری کے ساتھ ، اس سیریز کو اپ نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں- یہ ہسپانوی نیٹ فلکس سیریز ایلیٹ کا انڈین ورژن ہے-
ویب سیریز کلاس کا ٹریلر منگل کو نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے ریلیز کیا گیا ہے- اسکے کیپشن میں لکھا ہے، آپ اس کلاس میں انٹری کرسکتے ہیں، لیکن کیا آپ اسکا حصہ بن سکتے ہیں؟ کلاس 3 فروری سے شروع ہورہی ہے- صرف نیٹ فلکس پر-
یعنی آپ اس ویب شو کو 3 فروری کو دیکھ سکتے ہیں، حالانکہ ٹریلر دیکھنے کے بعد کچھ یوزرس کہے رہے ہیں میں نے کہا تھا کہ کرن جوہر کا اسکول ہے-
You may enter this Class but can you be a part of it? #Class begins February 3rd, only on Netflix. pic.twitter.com/JdgW4MF6AK
— Netflix India (@NetflixIndia) January 17, 2023
ویب سیریز کلاس کے ٹریلر میں دیکھایا گیا ہے کہ دھیرج ، بالی اور صبا نئے اسکالرشپ طلبا ہںی، جن کا ایڈمیشن دہلی کے سب سے مہنگے اسکول ہیمپٹن میں ہوا ہے-
View this post on Instagram
یہاں دو ٹائپ کے لوگ آپ سے ملتے ہیں، ایک امیر کی دنیا ہے اور دوسری غریب کی- جب یہ ملتے ہیں تو مچتا ہے خوب سارا ہنگامہ- تینوں طالب علم، امیروں کی دنیا میں فٹ ہونے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن جب دو الگ دنیا ٹکراتی ہے تو دوستی ٹوٹ جاتی ہے، نئے راز کھلتے ہیں اور بھروسے ٹوٹتے ہیں، ایک طالب علم کی موت بھی ہوجاتی ہے-
اس ویب سیریز کو بودھیتری ملٹی میڈیا لمیٹڈ نے فیوچر ایسٹ اور دی انڈین ریمیک کے ساتھ ملکر پرڈیوس کیا ہے- اسے راجیش دیوراج، کرسی کھمبٹا، راگھو ککڑ، کشیپ کپور اور بھاسکر ہزاریکا نے لکھا ہے۔