Type to search

ٹی وی اور فلم

نیٹ فلکس کی سیریز بامبے بیگمس سے واپسی کریں گی پوجا بھٹ

بامبے بیگمس

فلمی ڈسک، 12 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘بامبے بیگمس’ 8 مارچ کو انٹرنیشنل ویمن ڈے کے موقع پر ریلیز ہوگی- سیریز میں پوجا بھٹ، امریتا سبھاش، شاہانہ گوسوامی اور راہل بوس اہم رول میں ہے- یہ لپسٹک انڈر مائی برقع” سے مشہور ایلانکرتا سریواستو نے اسے لکھا اور ڈائریکشن دیا ہے-

سیریز کا فرسٹ لک منگل کو سوشل میڈیا کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے- خاص بات یہ ہے کہ اپنے وقت کی مشہور اداکارہ پوجا بھٹ دس سال بعد واپسی کرنے جارہی ہے-

پوجا بھٹ نے فرسٹ لک شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اٹھو اور چھا جاؤ۔ اس عورت سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں جس نے خود کو بنایا ہو‘‘۔

کہنا ٹھیک ہوگا لو میں لوٹ آئی ہوں۔ بامبے بیگمس اور نیٹ فلکس کا بہت شکریہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

بامبے بیگمس سیریز میں کہانی کے ذریعہ ممبئی کی پانچ ماڈرن خواتین کے عزم، خواہشات، طاقت حاصل کرنے کے لیے انکے جدوجہد اور انکے احساسات کو اجاگر کیا جائے گا-

ڈائریکٹر ایلانکرتا سریواستو اس پر کہتی ہے، بامبے بیگمس کی کہانی ہندوستانی خواتین کے بارے میں ہے، جس سے ہندوستان سمیت دنیا کی تمام خواتین خود کو جوڑ پائیں گی-

وہ مزید کہتی ہے، سیریز میں کام کرنے والی ہندوستانی خواتین کے پیچیدہ سفر کی عکاسی کی جائے گی ، جو پاور اور کامیابی کو لیکر بلند نظر ہے- لیکن انکے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

ویب سیریز بامبے بیگمس میں پانچ خواتین باس کا کردار کرتے ہوئے جو اداکاراری دیکھانے والی ہے ان میں پوجا بھٹ کا نام سب سے اہم ہے- پوجا بھٹ پچھلے سال ریلیز ہوئی فلم سڑک 2 میں دیکھی تھی-

اس سے پہلے انکی بطور اداکاری آخری فلم 10 سال پہلے ایوریبڈی سیس آئی ایم فائن، ریلیز ہوئی تھی- اپنے کیریئر میں وہ پانچ فلمیں بھی ہدایت کرچکی ہے- لیکن انکی آخری فلم جسم 2 کے پوری طرح فلاپ ہوجانے کے بعد انہوں نے فلم میکنگ سے توبہ کرلی-

 

پوجا بھٹ کے ساتھ ویب سیریز بامبے بیگمس میں شاہانہ گوسوامی، امریتا سبھاش، پلبیتا بورٹھاکر اور ادھیا آنند لیڈ رول میں ہے- انکے ساتھ راہل بوس، ویویک گومبر اور دانش حسین نے بھی اس سیریز میں کام کیا ہے-

Tags:

You Might also Like