Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم قلا کا ٹریلر ریلیز، اداکارہ سواستیکا کا بیان

اداکارہ سواستیکا مکھرجی

فلمی ڈسک، 28 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیٹ فلکس کی سائیکلولوجیکل ڈرامہ فلم قلا کا ٹریلر منگل کو ریلیز کردیا گیا ہے- یہ پیریڈ فلم ہے، جسکی ہدایت انویتا دت نے کی ہے- انویتا اس سے پہلے نیٹ فلکس پر ہی آئی ہارر فلم بلبل بنا چکی ہے- جس میں ترپتی ڈمری نے لیڈ رول نبھایا تھا اور اب قلا کی ہیروئین بھی ہے-
فلم کے ٹریلر ریلیز کے بعد اداکارہ سواستیکا مکھرجی کا ایک بیان سامنے آیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

بنگالی فلم انڈسٹری کی سپر ہٹ اداکارہ کی بات ہو اور سواستیکا مکھرجی کا نام اس فہرست میں شامل نہ ہو ممکن نہیں، اب تو وہ فلموں کے ساتھ ویب سیریز میں کافی مقبول ہوچکی ہے- پاتال لوک سے کریمنل جسٹس 2 تک انکی زبردست پرفارمینس دیکھنے کو ملی ہے-

اب سواستیکا مکھرجی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اگلے پروجیکٹ قلا میں مصروف ہو گئی ہے اور انہوں نے اپنے ایم ایم ایس سکینڈل سے جڑے ایک قصے کے بارے میں بتایا ہے-

 

سواستیکا نے بتایا کہ کیسے ایک بار انہیں فرضی انٹیمنٹ سین کی وجہ سے ایم ایم ایس تنازعہ کا سامنا کرنا پڑا تھا-

 

ایک انٹرویو میں اداکارہ سواستیکا اپنے ایم ایم ایسک سکینڈل کے بارے میں بتایا کہ کیسے کیریئر کی شروعات اسٹیج پر انہیں اتنے بڑے تنازعہ کا سامنا کرنا پڑا تھا- دراصل یہ ایک فرضی سکینڈل تھا جسے لیکر انہیں نہ صرف لوگوں کے بلکہ خاندان وہ رشتہ داروں کے بھی طعنے سننے کو ملے تھے-

 

ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوئی ویب سیریز اسکیپ لائیو کی اداکارہ سواستیکا نے بتایا کہ ایک فلم میں کام کیا تھا ٹیک ون، یہ فلم ہیروئین کی زندگی سے جڑی تھی، اس فلم کے کردار کو ایم ایم ایس سکینڈل کی وجہ سے کام ملنا بند ہوا جاتا ہے- لیکن کچھ لوگوں نے اس فلم کے انٹیمنٹ سین کو میرا ایم ایم ایس بتا کر غیر ضروری تنازعہ کھڑا کیا-

 

اداکارہ سواستیکا کو صاحب بی بی غلام، شاہجہاں ریجنسی ، بھوتر بھابیشیت سمیت بیومکیش بخشی ، دل بیچارا اور پاتالوک (ویب سیریز) میں انکے بہترین مظاہرے کے لیے جانا جات ہے۔

 

بتادیں کہ سواستیکا جلد ہی نیٹ فلکس کی نئی فلم قلا میں نظر آئیں گی۔ بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان بھی اس فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کر رہے ہیں۔

 

پوسٹر بوائے اور لیلی مجنوں اور ہارر تھریلر فلم بلبل سے اپنی خاص پہچان بنانے والی اداکارہ ترپتی ڈرمی بھی ہے، انویتا دتہ کی ہدایت میں بننے والی سائیکولوجیکل ڈرامہ قلا 1 ڈسمبر کو ریلیز ہورہی ہے-