Type to search

اسپورٹس

غیر ملکی کھلاڑیوں کے بنا نہیں ہوسکتا آئی پی ایل، ابھی تاریخ طے کرنا مشکل: نیس واڈیا

اسپورٹس ڈسک،30مئی(پی ٹی آئی) آئی پی ایل کو عالمی اپیل والا ٹورنامنٹ بتاتے ہوئے ، کنگ الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا نے کہا کہ غیر ملکی ستاروں کے بنا اسکے انعقاد کا کوئی مطلب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 وبا کے مدنظر چکا چوند سے بھرے اس ٹی 20 لیگ کے مستقبل پر فیصلہ کرنے کے لیے بی سی سی آئی کو اور وقت چاہیئے ہوگا۔ کورونا وائس وبا کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہے اور بی سی سی آئی ستمبر ۔ اکتوبر میں اسکے انعقاد کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

آسٹریلیا میں اس سال اکتوبر ۔ نومبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد اگر نہیں ہوتا ہے تو لیگ کے انعقاد کے امکانات کافی بڑھ جائے گی۔ لیگ سے جڑے فرنچائزی نے ٹورنامنٹ کولیکر مخلوط رائے کا اظہار کیاہے۔ راجستھان رائلس نے سفر پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے صرف ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اسے انقاد کرنے کی تجویز دیا تو تین بار کے چیمیئن چنئی سپر کنگس نے اس تجویز کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی طرح ہوجائے گا۔