Type to search

ٹی وی اور فلم

نیل نتن موکیش برتھ ڈے اسپیشل : بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کی شروعات کی تھی

نیل نتن موکیش

 فلمی ڈسک، 15 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بطور چائلڈ آرٹسٹ بالی ووڈ میں انٹری کرنے والے اداکار موکیش آج اپنی 38 ویں سالگرہ منانے رہے ہیں۔

نیل نتن موکیش کی پیدائش 15 جنوری 1982 کو ممبئی میں ہوئی- بتادیں کہ انکا پورا نام نیل نتن مکیش چند ماتھور ہے۔ نیل نتن کا نام سنگر لتا منگیشکر نے خلاباز نیل آمسٹرونگ کے نام پر رکھا تھا۔

ان کے والد بالی ووڈ کے پلے بیک گلوکار نتن مکیش، گلوکار موکیش کے بیٹے ہیں۔ سال 2017 میں مکیش نے رکمنی سہاے سے شادی کی- اور ستمبر 2018 میں اس جوڑے کو ایک بیٹی ہوئی-

فلمی بیک گراؤنڈ میں ہونے کی وجہ سے نیل کو اداکاری میں شروعات سے ہی دلچسپی تھی۔ نیل نتن کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیت چکے ہیں لیکن باوجود اسکے وہ کوئی سولو سپرہٹ فلم دینے میں کامیاب ثابت نہیں ہوپائے۔

 مکیش نے بحیثیت چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ سال 1988 میں آئی فلم وجے میں نوجوان وکرم اور سال 1989 میں آئی فلم جیسی کرنی ویسی بھرنی میں نوجوان روی ورما کا کردار نبھایا تھا-

نیل نتن مکیش نے ایچ آر کالج سے کامرس میں بیچلر کرنے کے بعد اداکاری کی شروعات کی- تعلیم مکمل کرنے کے بعد سال 2007 میں آئی تھریلر فلم جانی غدار میں نظر آئے-

اس فلم کے لیے وہ فلم فیئر بہترین میل ڈیبیو کے لیے نامزد بھی ہوئے تھے- اس فلم کی تحریر اور ڈائریکشن سری رام راگھون نے کیا تھا، فلم میں موکیش کی یہ ڈیبیو فلم تھی- فلم میں ذاکر حسین، ریمی سین، ونے پاٹھک، دھرمیندرا جیسے فنکار تھے-

سال 2009 میں آئی سائنس فکشن تھریلر فلم آ دیکھیں زرا میں انہوں نے رائے اچاریہ کا کردار نبھایا- اس فلم کے رائٹر شیرشک آنند ہے، اور فلم کو جہانگیر سورتی نے ڈائریکٹ کیا، فلم میں مکیش ایک فوٹو جنرلسٹ ہیں اور بپاشا باسو ڈسک جوکی کی حیثیت سے کام کیا-

نیل نتن موکیش نے سال 2009 میں آئی ایکشن تھریلر فلم نیویارک میں انہوں نے عمر کا رول ادا کیا- فلم کبیر خان نے ڈائریکٹ کی تھی-

فلم میں جان ابراہم، کٹرینہ کیف، نیل نتن، عرفان خان اور نوازالدین صدیقی اہم رول میں تھے- نیل نتن فلم فیئر ایوارڈ کے بہترین سپورٹنگ ایکٹر کے لیے نامزد ہوئے تھے-

سال 2009 میں آئی فلم جیل میں انہوں نے پراگ ڈکشٹ کا کردار نبھایا- اس فلم کو مدھر بھنڈارکر نے ڈائریکٹ کیا تھا-

فلم میں نیل نتن موکیش، آریا ببر، موگدھا گوڈسی اور منوج باجپئی اہم رول میں تھے-

سال 2010 میں آئی رومانٹک ڈرامہ فلم لفنگے پرندے میں نیل نتن نے نندن کامتھیکر کا کردار نبھایا- اس فلم کو پردیپ سرکار نے ڈائریکٹ اور آدیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا- فلم میں نیل نتن موکیش اور دپیکا پاڈوکون لیڈ رول میں تھے-

سال 2010 میں ائی تیرا کیا ہوگا جانی میں نیل نتن نے پرویز کا کردار نبھایا- اس فلم کو سدھیر مشرا نے ڈائریکٹ کیا-فلم میں کرن ناتھ، سوہا علی خان اور نیل نتن فلم کا حصہ تھے-

نیل نتن نے سال 2011 میں آئی پرینکا چوپڑا کی بلیک کامیڈی ڈرامہ فلم 7 خون معاف میں میجر ایڈون روڈرکس کا کردار نبھایا-

فلم کو وشال بھردواج نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں پرینکا کے علاوہ ویوان شاہ، عرفان خان، نیل نتن جیسے اسٹارس نے کام کیا تھا-

سال 2012 میں آئی ایکشن تھریلر پلیئرز میں نیل نتن نے اسپائٹر کا کردار نبھایا- فلم کو عباس مستان نے ہدایت دی تھی،

فلم میں ابھیشک بچن، بابی دیول، ونود کھنہ، بپاشا باسو، نیل نتن، سونم کپور جیسے اسٹارس نے کام کیا تھا-

سال 2013 میں آئی کرائم ڈرامہ فلم ڈیوڈ میں انہوں نے اقبال/ڈیوڈ کا کردار نبھایا- فلم کو بیجئے نمبیار نے ڈائرکٹ کیا تھا،

فلم میں ونئے ورمانی اور نیل نتن اور وکرم لیڈ رول میں تھے- انکے ساتھ تبو، مونیکا ڈوگرا، لارا دتہ اور ایشا شروانی نے کام کیا تھا-

نیل نتن نے سال 2013 میں آئی ہارر تھریلر فلم 3جی میں سیم کے کردار میں نظر آئے- اس فلم کی ہدایت شیرشک آنند نے کی تھی، فلم میں نیل نتن اور سونل چوہان لیڈ رول میں تھے-

سال 2013 میں آئی کرائم تھریلر فلم شارٹ کٹ رومیو میں انہوں نے سورج کا کردار پلے کیا- فلم میں نیل نتن اور پوجا گپتا اور امیشا پٹیل اہم کردار میں تھے-

سال 2014 میں آئی تامل ایکشن فلم کھتیتھی میں چراغ کا کردار نبھایا- فلم کو اے آر موراگادوس نے ڈائرکٹ کیا، اس فلم کے لیے نیل نتن کے منفی کراد کے لیے ایس آئی آئی ایم اے ایوارڈ دیا گیا-

نیل نتن موکیش نے سال 2015 میں آئی رومانٹک ڈرامہ فلم پریم رتن دھن پایو میں یوراج اجے سنگھ کا کردار نبھایا-

فلم کو سورج برجاتیا نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں سلمان خان اور سونم کپور لیڈ رول میں تھے- فلم میں نیل نتن سلمان کے بھائی کا کردا نبھایا تھا-

وہیں بات کریں نیل نتن کی لو لائف کے بارے میں تو فیشن ڈیزائنر پرینکا بھاٹیہ کو ڈیٹ کیا تھا۔ دونوں کے تعلقات کی خبریں نیل کے ڈیبیو کے بعد سے ہی کافی زوروں پر تھی۔

دونوں کو کئی موقعوں پر ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا۔ لیکن نیل اور پرینکا کے تعلقات زیادہ دن قائم نہیں رہے۔

ان فلموں کے علاوہ انہوں نے وزیر، اندو سرکار، گول مال ریٹرن، عشقیریہ، دسہرا، ساہو، بائی پاس جیسی فلمیں شامل ہے-
نیل نتن نے ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا-