Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا اوبرائے برتھ ڈے اسپیشل: ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ

نیہا اوبرائے

فلمی ڈسک،15 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم ‘دس کہانیاں’ میں نظر آنے والی اداکارہ نیہا اوبرائے آج اپنی سالگرہ منا رہی ہے- بتادیں کہ نیہا نے ٹالی ووڈ کی بھی کئی ہٹ فلمس میں کام کیا ہے- نیہا اوبرائے ایک تیلگو اور بالی ووڈ اداکارہ ہے-

انکی پیدائش 15 ستمبر 1985 کو ممبئی میں ہوئی- نیہا اوبرائے پروڈیوسر دھرما اوبرائے کی بیٹی اور ڈائریکٹر سنجے گپتا کی بھانجی ہے- انہوں نے ہیرے کے تاجر وشال شاہ سے 14 ڈسمبر 2010 کو شادی کی- اوبرائے انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹیلی ویژن کلب آف ایشن اکیڈمی آف ٹیلی ویژن کی ممبر ہے-

انہوں نے ایک تیلگو فلم بالو اے بی سی ڈی ای ایف جی سے ڈیبیو کیا- انہیں بے حد سراہا گیا – اور انہیں سال 2015 میں بہترین معاون ادکارہ کا ایوارڈ دی گیا- انہوں نے شریا سرن اور پون کلیان کے ساتھ بالو فلم میں کام کیا-

انہوں نے سال 2007 میں بالی ووڈ میں سنجے گپتا کی فلم دس کہانیاں سے ڈیبیو کیا- اور سنجے دت اسٹارر فلم ای ایم آئی میں دیکھی- اسکے علاوہ وہ ہنسل مہتا کی میوزیکل تھریلر فلم ووڈ اسٹاک ولا میں سال 2008 میں نظر آئی- یہ فلمیں باکس آفس پر نہیں چل سکی-

انہوں نے کئی فوٹو شوٹ بھی کراوئے ہیں جو سوشل میڈیا پر ہے- اکثر وہ اپنی تصویروں کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہے-
انہوں نے بالی ووڈ فلم آسمان، دس کہانیاں، برہمسترم ( تیلگو – 2006)، ای ایم آئی اور ووڈ اسٹاک ولا جیسے فلموں میں کام کیا-

فلم دس کہانیاں میں نیہا اوبرائے نے سنجے دت، سنیل دت، نانا پاٹیکر، نصیر الدین شاہ، ارباز خان، جمی شیرگل، منیشا لامبا، دیا مرزا، مندرا بیدی، نیہا دھوپیا، جیسے کئی اسٹارس نے اس فلم میں کام کیا تھا۔