Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ نیہا مہتا نے چھوڑا تارک مہتا کا اولتا چشمہ شو

نیہا مہتا

ٹی وی ڈسک،24اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تارک مہتا کا الٹا چشمہ شو میں انجلی کا کردار نبھانے والی اداکارہ نیہا مہتا شو چھوڑ رہی ہے اور انکی جگہ پر اداکارہ سنیانا فوزدار انجلی کا رول نبھائیں گی۔ اس خبر کو سن کر انکے فینس کافی دکھی تھے۔

کامیڈی شو اپنے 12 سال پورے کرچکا ہے۔ لیکن آج بھی یہ شو ناظرین کے دلوں پر راج کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا شو ہے جسے دیکھ کر کبھی کوئی بور نہیں ہوسکتا۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ہر کردار کا اپنا ایک الگ انداز ہے۔ شو کے سبھی کردار کے ناظرین فین ہے۔

 خبریں آرہی تھی کہ شو میں انجلی کا کردار نبھانے والی اداکارہ نیہا مہتا شو کو چھوڑنے والی ہے۔ نیہا مہتا شو کے شروعات سے ہی اسکا حصہ رہی ہے۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ، نیہا نے اپنے فیصلے کی معلومات میکرس کو پہلے ہی دے دی تھی۔ حالانکہ میکرس نے انکو روکنے کی پوری کوشش کی۔ لیکن اداکارہ کے اپنے کیریئر کو لیکر دوسرے پلان ہے۔ اس وجہ سے اداکارہ نے شو کو الوداع کہے دیا۔ لیکن حال ہی میں ای۔ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس بات کی معلومات آئی ہے کہ قبول ہے، اداکارہ سنائینہ فوزدار اب انجلی مہتا کا کردار نبھائیں گی۔

کون ہے اداکارہ نیہا مہتا ؟

نیہا مہتا ٹی وی اداکارہ ہیں۔ وہ تارک مہتا کے سیریل سے مشہور ہوئی۔ اس کے علاوہ وہ اسٹار پلس سیریل بھابھی میں اہم کردار سے بھی مشہور ہوئی۔  نیہا مہتا کی پیدائش 9 جون 1978 کو گجرات میں ہوئی۔ انکے آباو اجداد پٹنہ سے ہیں۔ انکے والد مشہور نغمہ نگار اور شاعر ہے۔ نیہا کے گھر میں پہلے سے ہی فیلمی ماحول تھا۔ اس لیے نیہا بھی ایکٹینگ کی دنیا میں ہی کیریئر بنانا چاہتی تھی۔ انہوں نے بچپن سے ہی رقص اور موسیقی سیکھنا شروع کردیا تھا۔ نیہا نے ودودرا سے موسیقی میں پوسٹ گریجویشن اور اسکے بعد احمد آباد سے ڈائریکشن کا کورس کیا۔

کون ہے سنیانا فوزدار ؟

سنیانا فوزدار کی پیدائش 19 جولائی 1988 کو ممبئی میں ہوئی۔ سنیانا فوزدار ایک ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اسٹار پلس کے مشہور شو سنتان سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا۔ اسکے علاوہ انہوں نے ٹی وی سیریز میں کام کیا۔ جن میں راجہ کی آئیگی برات، رہنا ہے تیری پلکوں کی چھاؤں میں، لگی تجھ سے لگن، ہم سے ہے لائف، قبول ہے، فیئر فائلس: ڈر کی سچی تصویریں، لفٹ رائٹ لفٹ، لگی تجھ سے لگن، قبول ہے، ایک رشتہ ساجھیداری کا، بیلن والی بہو، جیسے سیریلس کا حصہ رہ چکی ہے۔

نیہا مہتا کے علاوہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ کا کردار نبھانے والے ایکٹر گورچرن سنگھ بھی شو کو الوداع کہے چکے ہیں۔ اب انکی جگہ شاہ رخ کے ساتھ فلم دل تو پاگل میں نظر آچکے ایکٹر بلویندر سنگھ پوری نظر آئیں گے۔

Tags: