Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا ککڑ کا لامبورگینی گانا ریلیز

نیہا ککڑ کا لامبورگینی

فلمی ڈسک،24ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین آئیڈیل سیزن 11 کی جج اور بالی ووڈ سنگر نیہا ککڑ  کا ایک نیا گانا لامبورگینی ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر تہلکہ مچانے لگا- ٹی سیریز کی طرف سے یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے اس گانے کے ویڈیو کو اب تک 298,736 بار دیکھا جاچکا ہے- بتادیں کہ فلم پیار کا پنچنامہ سے بالی ووڈ میں پہچان بنانے والے ڈائریکٹر لو رنجن اب فلم جئے ماتا دی سے بطور پروڈیوسر کیریئر  ڈیبیو کرنے جارہے ہیں- اور لامبورگینی اسی فلم کا گانا ہے، میٹ برادرس، نیہا ککڑ اور جیسی گرل نے مل کر گایا ہے- نیہا ککڑ کا لامبورگینی گانے میں زبردست انداز میں دیکھ رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز کیا جاچکا ہے-

اس فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر آپ بھی اپنی ہنسی نہیں روک سکیں گے-

کیونکہ یہاں کہانی بالی ووڈ کے پرانے فارمولے سے کافی الگ نظر آرہی ہے –

یہ فلم لو رنجن اور بھوشن کمار کے بینر تلے مل کر بنائی گئی ہے-

فلم کی کاسٹ کی بات کریں تو اس میں ایک بار پھر لو رنجن نے،

اپنے خاص ایکٹر سنی سنگھ اور سونالی سہگل کو بطور ہیرو- ہیروئین لیا ہے-

  یہ فلم 17 جنوری 2020 میں ریلیز کے لیے تیار ہے-

Tags:

You Might also Like