Type to search

ٹی وی اور فلم

سنگر سے ڈائریکٹر بننی نیہا ککڑ ، روہن پریت سنگھ اور جیسمین بھسین کا گانا ‘پینے لگے ہو’ ریلیز

پینے لگے ہو

فلمی ڈسک، 29 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کئی گانوں کو اپنی آواز دینے کے بعد نیہا ککڑ اب ڈائریکٹر بن گئی ہے اور انہوں نے اپنے پہلے ویڈیو میں شوہر روہن پریت سنگھ کو کاسٹ کرتے ہوئے  پینے لگے ہو، گانے کو ڈائریکٹ کیا ہے-

یہ گانا 28ستمبر 2021 کو ریلیز ہوگیا ہے- نیہا ککڑ کی ہدایت میں بنے اس میوزک ویڈیو میں روہن پریت سنگھ بگ باس 14 کی مشہور کنٹیسٹنٹ اور ٹی وی اداکارہ جیسمن بھسین کے ساتھ نظر آرہے ہیں-

روہن پریت سنگھ اور جیسمین بھسین کا گانا پینے لگے ہو ریلیز کیا گیا ہے۔ روہن پریت اور جیسمین دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گانا شیئر کیا ہے۔

دیسی میوزک فیکٹری کی طرف سے ریلیز اس گانے کو رجت ناگپال نے کمپوز اورر کرت گل نے لکھا ہے-

پینے لگے ہو دل کو چھو لینے والا ہارٹ بریکنگ گانا ہے، نیہا سے شادی کے بعد بطور سولو سنگر روہن پریت پہلی بار کسی گانے میں دیکھائی دیئے ہیں-

سنگر سے ڈائریکٹر بنی نیہا ککڑ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، موسیقی سے روزگار کمانے کا سب سے بڑا دلچسپ یہ ہے کہ آپ اس سے بہت کچھ سیکھتے ہیں-

پینے لگے ہو کے ذریعہ مجھے کیمرے کے پچھے سے ایک گانے کی قیادت کرنے کا موقع ملا- جو بہت ہی چیلینجنگ تھا-

روہن پریت کے ساتھ ایک الگ رول میں کام کرکے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے- میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے تجربہ کرنے کا موقع ملا-

روہن پریت نے کہا، میں سامعین کا شکرگذار ہوں کہ انہوں نے اب تک میرے اور نیہا کے گائے گانوں کو پسند کیا ہے-

 

پینے لگے ہو ، میرے لیے بے حد خاص ہے کیونکہ شادی کے بعد یہ میرا پہلا سولو گانا ہے-

بتادیں کہ نیہا ککڑ کی پیدائش 6 جون 1988 کو اتراکھنڈ کے رشی کیش میں ہوئی۔ انکے والد کا نام رشی کیش اور والدہ نیتی ککڑ ہے۔ انکی بہن سونو ککڑ پلے بیک سنگر ہے۔اور انکا بھائی ٹونی ککڑ سنگر اور کمپوزر ہے۔

معلوم ہو کہ نیہا نے سال 2006 میں سنگنگ ریالٹی شو انڈین آئیڈل کے سیزن 2 میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر حصہ لیا تھا۔ اسکے بعد سال 2008 میں انہوں نے میوزک انڈسٹری میں نیہا دی راک اسٹار،البم کے ساتھ قدم رکھا۔

 

روہن پریت سنگھ ایک پنجابی سنگر ہے۔ وہ سال 2018 میں ٹی وی سنگنگ ریالٹی شو رائزنگ اسٹار 2 میں فرسٹ رنر اپ رہے۔

روہن پریت سنگھ کی پیدائش 1 ڈسمبر 1994 کو پٹیالہ پنجاب میں ہوئی۔ انہوں نے پٹیالہ کے شری گرو ہرکرشنا پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی۔

2556449#pfrom=home-khabar_taazatareen

Tags:

You Might also Like