Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا ککڑ نے مشہور ہالی ووڈ سنگرس کو پیچھے چھوڑا، سال 2019 ایسے کیا اپنے نام

نیہا ککٹر

فلمی ڈسک،8مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سنگر نیہا ککڑ آج کسی پہچان کی متحاج نہیں ہے اور انڈسٹری کا مشہور نام ہے۔ نیہا نے یہ سب اپنی محنت اور ٹیلنٹ کے دم سے حاصل کیا ہے۔ اب نیہا نے ایک بار پھر اپنی قابلیت کو ثابت کردیا ہے۔ اور وہ انہوں نے ایک بڑا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔

نیہا ککڑ نے سال 2019 میں یوٹیوب پر دوسری سب سے ذیادہ دیکھی جانے والی خاتون آرٹسٹ بن گئی ہیں۔ اسکی معلومات انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعہ دی۔ نیہا نے سال 2019 میں یوٹیوب پر سب سے ذیادہ دیکھی جانی والی ٹاپ 10 فیمیل آرٹسٹ کی لسٹ شیئر کی جس میں انکا نام دوسرے مقام پر ہے۔ اس پوسٹ کو شیئر کر کے انہوں نے لکھا،اس سے ذیادہ شکر گذار نہیں ہوسکتی۔

 

View this post on Instagram

 

Can’t be more thankful!!!! ♥️🙌🏼🥺 Jai Mata Di 🙏🏼 Aapki Nehu 🥰 #NehaKakkar . @youtube @youtubeindia

A post shared by Neha Kakkar (@nehakakkar) on

نیہا نے فہرست شئیر کی ہے اسکے مطابق پہلے نمبر پر امریکی ریپر کارڈی بی ہے جنہیں 4.8 بلین بار دیکھا گیا تو وہیں 4.5 بلین ویوز کے ساتھ نیہا ککڑ دوسرے مقام پر ہے۔ اس فہرست میں کیرول جی، بلیک پنک، ارینا گرانڈے، نکی میناج اور سلینا گومز مشہور سنگرس کے نام شامل ہے۔

معلوم ہو کہ نیہا نے سال 2006 میں سنگنگ ریالٹی شو انڈین آئیڈل کے سیزن 2 میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر حصہ لیا تھا۔ اسکے بعد سال 2008 میں انہوں نے میوزک انڈسٹری میں نیہا دی راک اسٹار،البم کے ساتھ قدم رکھا۔

Tags:

You Might also Like