Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا ککڑ نے روہن پریت سنگھ کے ساتھ کی شادی

نیہا ککڑ کی شادی

فلمی ڈسک،25اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور سنگر نیہا ککڑ نے شادی کرلی۔ انکی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ سنگر نیہا ککڑ نے روہن پریت سنگھ کے ساتھ دہلی میں واقع گرودوارے میں پھیرے لیے۔ شادی کی وائرل تصویروں اور فوٹو میں نیہا ککڑ جہاں پیچ کلر کے لہنگے میں نظر آئی۔ تو وہی روہن پریت سنگھ بھی پنک شیروانی میں زبردست انداز میں نظر آرہے ہیں۔

سنگر نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کے شادی کے ویڈیو خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔ جس میں دونوں گردوارے میں پھیرے لیتے نظر آرہے ہیں۔ تصویروں میں روہن پریت سنگھ اور نیہا ایک دوسرے کو پھول کا ہار پہناتے دیکھے۔ ریڈ لہنگے میں نیہا کا لک واقعی کمال کا لگ رہا تھا۔ وہی روہن پریت سنگھ بھی ریڈ اینڈ وائٹ شیروانی میں دیکھائی دیئے۔ شادی کی تصویریں انکے فین پیج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں صرف افراد خاندان اور خاص دوست ہی شامل ہوئے۔ شادی کے بعد دونوں پنجاب میں زبردست استقبالیہ تقریب کریں گے۔ شادی سے پہلے نیہا کی مہندی اور ہلدی تقریب سے جڑی فوٹوز خوب وائرل ہوئی تھی۔

نیہا ککڑ کی پیدائش 6 جون 1988 کو اتراکھنڈ کے رشی کیش میں ہوئی۔ انکے والد کا نام رشی کیش اور والدہ نیتی ککڑ ہے۔ انکی بہن سونو ککڑ پلے بیک سنگر ہے۔اور انکا بھائی ٹونی ککڑ سنگر اور کمپوزر ہے۔

معلوم ہو کہ نیہا نے سال 2006 میں سنگنگ ریالٹی شو انڈین آئیڈل کے سیزن 2 میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر حصہ لیا تھا۔ اسکے بعد سال 2008 میں انہوں نے میوزک انڈسٹری میں نیہا دی راک اسٹار،البم کے ساتھ قدم رکھا۔

روہن پریت سنگھ ایک پنجابی سنگر ہے۔ وہ سال 2018 میں ٹی وی سنگنگ ریالٹی شو رائزنگ اسٹار 2 میں فرسٹ رنر اپ رہے۔

روہن پریت سنگھ کی پیدائش 1 ڈسمبر 1994 کو پٹیالہ پنجاب میں ہوئی۔ انہوں نے پٹیالہ کے شری گرو ہرکرشنا پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی۔

روہن ایک سکھ فیمیلی سے ہے۔ انکے والد گریندر پال سنگھ جو پنجاب اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ میں ملازم ہے۔ انکی والدہ دلجیت کور ہے۔ انکی دو بہنیں امن پریت کور اور رشمیندر کور ہے۔

روہن نے سال 2007 میں، سا رے گا ما پا لٹل چیمپس میں حصہ لیا تھا اور شو میں فرسٹ رنر اپ رہے۔ انکا پلا گانا بینگ گینگ سال 2017 میں ریلیز ہوا تھا۔
انہوں نے کلرس ٹی وی سیریل مجھ سے شادی کروگے میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آئے جس میں انکے ساتھ شنہاز گل ساتھ تھی۔

Tags:

You Might also Like