Type to search

تعلیم اور ملازمت

لاک ڈاؤن، این ای ای ٹی، جے ای ای امتحان ملتوی، اب مئی کے آخر میں ہوگا امتحان

کیریئر ڈسک،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والے نیٹ اور جے ای ای کے امتحان ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ایچ آر ڈی وزیر نے ٹیوٹ میں لکھا کہ والدین اور طالب علموں کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لیے امتحانی مراکز کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ میں نے مئی کے آخری ہفتہ تک این ای ای ٹی (یو جی) 2020 اور جے ای ای (مین) امتحان ملتوی کرنے کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کو ہدایت دی ہے۔

ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ (ایچ آر ڈی) کے وزیر رمیش پوکریال نشانک نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ قومی اہلیت و انٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) 2020 جو 3 مئی کو منعقد ہونے والے تھے۔ اب اسے مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مشترکہ داخلہ امتحان یا جے ای ای مین بھی مئی منعقد کیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like