Type to search

تعلیم اور ملازمت

جے ای ای مینس 2020 امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان

کیریئر ڈسک،5مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جے ای ای مینس امتحان 2020 کو لیکر ملک میں لاکھوں طالب علم کے درمیان فح الحال بے یقینی کا ماحول تھا۔ 9 لاکھ سے ذیادہ نے جے ای ای مینس کے لیے اندراج کرایا ہے لیکن سبھی امتحانات تاریخ کو لیکر پریشان تھے۔ کسی کو بھی امتحان کی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی۔ ایسے میں سبھی کو انتظار تھا تو بس ایچ آر ڈی منسٹر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کی آج کا اناؤنسمنٹ کا۔

ایچ آر ڈی منسٹر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے اب جے ای ای مین 2020 امتحان کا اعلان کردیا ہے ۔ جے ای ای امتحان ملک بھر میں 18 سے 23جولائی 2020 تک منعقد کی جائیں گی۔ جے ای ای اڈوانس 2020 امتحان کی تاریخوں کا اعلان اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔ قیاس ہے کہ امتحان اگسٹ 2020 میں منعقد ہوسکتا ہے۔امیدوار اب جے ای ای مینس 2020 امتحان کی تیاری کرسکتے ہیں کیونکہ اسکی تاریخ اناؤنسمنٹ ہوچکی ہے۔ ذیادہ معلومات کے لیے طالب علم ویب سائٹ jeemain.nta.nic.in کے ساتھ ساتھ nta.ac.in بھی جاسکتے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ جے ای ای مینس کو جے ای ای اڈوانس کے لیے کوالیفائنگ امتحان مانا جاتا ہے۔ ایچ آر ڈی وزیر نے اپنی آخری اعلان میں بتایا تھا کہ امتحان جون کے مہینے میں منعقد ہونے کے امکان ہیں، لاک ڈاؤن کے بعد یہ امکانات ہے کہ امتحان جون کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے جاسکتے ہیں۔ حالانکہ اب اس پر ایچ آر ڈی منسٹر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے لگ رہے سبھی قیاس صاف کردیئے ہیں اور آفیشل تاریخوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔ امتحان سے 14دن پہلے جے ای ای کے ایڈمیٹ کارڈ جاری ہونے کی امید ہے۔

Tags:

You Might also Like