Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ نین تارا جلد ہی شاہ رخ خان کے ساتھ کریں گی بالی ووڈ ڈیبیو

نین تارا اور شاہ رخ خان

فلمی ڈسک،23 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ اداکارہ نین تارا کی تھریلر فلم نتریکن کا پوسٹر حال ہی میں ریلیز ہوا یہ فلم ہاٹ اسٹار ڈزنی پلس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں وہ نابینا خاتون کا کردار نبھا رہی ہے۔ اب خبر ہے کہ نین تارا جلد ہی بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی ہے۔

اداکارہ نین تارا بالی ووڈ کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کے ساتھ ہندی سینما میں قدم رکھنے جارہی ہے۔

اس فلم کی ہدایت ایٹلی کریں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ کچھ مہینوں پہلے ہی شروع ہوئی۔ بتادیں کہ اس فلم کا پروڈکشن شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز کریں گی۔

فلم میں نین تارا اہم رول میں شاہ رخ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کو ایٹلی کئی زبانوں میں بنانے پر غور کررہے ہیں۔

 

 

بتادیں کہ اداکارہ اب آن بورڈ آچکی ہے۔ پیپر ورک بھی اب پورا ہوچکا ہے۔ یہ ایک پین انڈیا فلم ہونے والی ہے۔

اس فلم کو اور بہتر بنانے کے لیے میکرس کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ فینس اس فلم میں شاہ رخ کو لیکر کافی پرجوش ہیں۔

اس لیے بھی کیونکہ سال 2007 میں آئی اوم شانتی اوم کے بعد وہ ایک بار پھر ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نین تارا نے فلم سائن کرلی ہے اور وہ اس فلم کے لئے بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔

اگر سب کچھ صحیح رہا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

نین تارا (36 سالہ) اس سے پہلے تیلگو اور ملیالم فلموں میں نظر آچکی ہے۔ وہ چندرمکھی، گجنی، شری رام راجیم، جیسی فلموں کی جانی جاتی ہے۔

اس معلومات سے جڑے ذرائع کے مطابق، وہ شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہے۔ جسکی ہدایت ایٹلی کریں گے۔

شاہ رخ اس میں ڈبل رول میں ہونگے۔ ابھی فلم میں نین تارا کے رول کے بارے میں کچھ کہنا جلد بازی ہوگی۔

نین تارا جلد ہی ملند راؤ ڈائریکٹشن میں بنی فلم نتریکن میں نظر آئیں گی، فلم کو وگنیش شیون پروڈیوسر کررہے ہیں۔

نین تارا کی پیدائش 18 نومبر 1984 کو کرناٹک کے بنگلور میں ہوئی۔ بتادیں کہ انکا اصل نام ڈیانا مریم کورین تھا، ان کے والد کا نام کورین کوڈیاٹو اور والدہ کا نام اومانا کورین ہے۔

نین تارا نے سال 2003 میں ملیالم فلم مناسيناكاڑے سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کی۔ اسکے بعد وہ تمل اور تیلگو فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔

شاہ رخ خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئے تھے۔ اب وہ جلد ہی وہ فلم پٹھان میں دکھائی دیں گے۔

نوٹ: ان پٹ بھاشا پی ٹی آئی سے بھی۔

Tags:

You Might also Like