Type to search

ٹی وی اور فلم

نین تارا کی فلم نیتریکن او ٹی ٹی پر ہوگی ریلیز

فلم نتریکن

فلمی ڈسک،22 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلموں کی مشہور اداکارہ نین تارا جلد ہی اپنی تھریلر فلم نیتریکن میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کا پریمیم جلد ہی ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ہونے والا ہے۔ فلم میں نیتن تارا ایک نابینا خاتون کا کردار ادا کررہی ہے۔

اس فلم کو ملند راؤ ڈائریکٹ کررہے ہیں اور ساتھ ہی لکھا بھی ہے۔ جبکہ وگنیش شیون اسکے پروڈیوسر ہے۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی طرف سے اس فلم کا پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم نیتریکن پچھلے سال سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کوویڈ کی وجہ سے ریلیز تاریخ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ وہیں چہارشنبہ کو اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

 

نیتریکن فلم میں نین تارا ایک نابینا خاتون کا رول نبھا رہی ہے۔ یہ فلم ایک سیریل کلر کے ارد گرد گھومتی ہے۔
فلم پچھلے سال ہی ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے اسے ٹال دیا گیا تھا۔

اب میکرس نے اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی ہاٹ اسٹار پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم نین تارا کے علاوہ اجمل امیر، مانکندان پٹامبی اور سرن نظر آئیں گے۔

نین تارا کی فلم نیتریکن کوریائی تھریلر بلائنڈ پر مبنی ہے، جو ایک نابینا خاتون کی کہانی ہے۔

اس فلم میں نین تارا ایک ایسا کردار نبھا رہی ہے جسکی ایک سڑک حادثہ کے بعد آنکھوں کی روشنی چلی جاتی ہے۔
نین تارا نے سال 04-2003 میں ملیالم سینما کے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

حالانکہ پوسٹر میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ نین تارا کی فلم نیتریکن کب ریلیز ہونے والی ہے۔ ناظرین اس فلم کا کافی وقت سے انتظار کررہے ہیں۔

نین تارا کی پیدائش 18 نومبر 1984 کو کرناٹک کے بنگلور میں ہوئی۔ بتادیں کہ انکا اصل نام ڈیانا مریم کورین تھا، ان کے والد کا نام کورین کوڈیاٹو اور والدہ کا نام اومانا کورین ہے۔

نین تارا نے سال 2003 میں ملیالم فلم مناسيناكاڑے سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کی۔ اسکے بعد وہ تمل اور تیلگو فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔

سال 2005 میں تامل انڈسٹری کا رخ کرتے ہوئے ایاہ نامی فلم میں کام کیا۔ پھر تیلگو فلم لکشمی میں نظر آئی۔

خبر ہے کہ نین تارا شاہ رخ خان کے مقابلے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو بھی جلد کرسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like