Type to search

ٹی وی اور فلم

ہیروپنتی 2 میں نوازالدین صدیقی ولن کاکردار میں نظر آئیں گے: ذرائع

نواز الدین صدیقی ہیروپنتی 2

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے فینس کے لیے خوشخبری
نواز الدین صدیقی ہیروپنتی 2 میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے
احمد خان کی ہدایتکاری میں ہیروپنتی 2 کا اعلان پچھلے سال ہوا تھا۔
ہیروپنتی 2 میں ٹائیگر شراف کے ساتھ تارا سوتاریا لیڈ رول میں ہونگی


فلمی ڈسک،30 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کی فلم کک میں نواز الدین صدیقی ولن کے کردار میں نظر آئے تھے ایک بار پھر نوازالدین صدیقی ہیروپنتی 2 میں ولن کے رول میں نظر آسکتے ہیں۔ بالی ووڈ ایکٹر نواز الدین صدیقی کے فینس کے لیے اچھی خبر ہے۔ ایک طرف فلموں پر بریک لگا ہے وہیں دوسری طرف نوازالدین کو لیکر اہم خبر سامنے آئی ہے۔

نواز الدین صدیقی بالی وو ایکٹر ٹائیگرشراف کی فلم ہیروپنتی 2 میں نظر آئیں گے۔ فلم ہیروپنتی کے سیکوئل ہیروپنتی 2 میں نواز الدین ویلن کے رول نبھا سکتے ہیں۔ بتادیں کہ ہیروپنتی میں پرکاش راج ولن بنے تھے۔

حالانکہ ابھی میڈیا رپورٹس میں ہی اس بات کا دعوی کیا جارہا ہے۔ میکرس کی طرف سے آفیشل اعلان باقی ہے۔

ٹائیگرشراف کی فلم ’ہیروپنتی 2‘ کااعلان گزشتہ سال ہواتھا اورفلم رواں سال کے آغاز میں فلورپرآگئی تھی۔ کورونا وبا کی دوسری لہر سے قبل فلم کا پہلا شیڈول مکمل ہوگیا تھا۔ فلم کواحمدخان ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

 احمد خان ، ٹائیگر کی ‘باغی 2’ اور ‘باغی 3’ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کرچکے ہے۔

اس فلم میں ناظرین کو ایک بار پھر سے نواز کا کھل نائک کا روپ دیکھنے کو ملے گا۔ نواز ہیروپنتی 2 سے پہلے ٹائیگر کے ساتھ فلم منا مائیکل میں کام کرچکے ہیں۔

 سال 2014 میں آئی ہیروپنتی ایک ایکشن فلم تھی جسے سبیر خان نے ڈائریکٹ اور ساجد ناڈیا والا نے پروڈیوس کیا تھا۔ بتادیں یہ فلم سال 2008 میں آئی تیلگو فلم پروگو کا ری میک ہے۔ اس فلم میں اہم کردار میں اللو ارجن اور شیلا كور نظر آئے تھے۔

پردے پر دونوں کو آمنے سامنے دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ انکے درمیان زبردست فائٹ سین ہونگے۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2014 میں ریلیز ہیروپنتی میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کریتی سینون تھیں۔ فلم ہیروپنتی2، 3 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

ٹائیگر شراف کی فلم ہیروپنتی کی دوسری سیریز یعنی ہیروپنتی2 میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ تارا سوتاریا لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔

نواز الدین صدیقی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ حال میں تمنا بھاٹیہ کے ساتھ فلم بولے چوڑیاں میں نظر آئے اس فلم کے گانے ریلیز ہوچکے ہیں۔

Tags:

You Might also Like