Type to search

ٹی وی اور فلم

امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے اینگزائٹی سے جدوجہد پر کی بات

نویا نویلی نندا

فلمی ڈسک،2 ستمبر(ذرائع) بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا اکثر اپنے لکس اور انداز کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہے۔ نویا نویلی نندا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ اتنا ہی نہیں وہ فرینڈس کے ساتھ پارٹی انجوائے کرتے بھی اکثر دیکھی جاتی ہے۔

نویا کے آن لائن بزنس کو امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا نندا اور ابھیشیک بچن نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری سے دی تھی۔ خبروں کی مانیں تو نویا نے اپنے دوستوں اہلیا مہتا، ملکہ ساہنی اور پراگیا سابو کے ساتھ ملک کر ایک ورچوئل پلیٹ فارم کی شروعات کی ہے۔ اس پلیٹ فارم کو آرا ہیلتھ کا نام دیا گیا ہے۔

گیارہ مئی 2020 کو ، نویا نے اپنا ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم لانچ کیا جسکا نام آرا ہیلتھ ہے اور انسٹاگرام پر اسکا پیج بھی ہے۔ وہاں بتایا گیا ہے کہ آزاد خواتین ہے جو ایک عام مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ساتھ آئے ہیں۔ جس پر توجہ نہیں دیا گیا ہے۔

 

لیکن حال ہی میں انہوں نے آرا ہیلتھ سے مینٹل ہیلتھ کے بارے میں بات کی ہے۔ نویا نے اینگزائٹی (اضطراب ۔ گھبراہٹ)  کے ساتھ اپنے جدوجہد اور اس سے نمٹنے کے لیے کیسے انہوں نے تھیرای کی مانگ کی، اس بارے میں بات چیت کی۔ نویا نے تنظیم کے کو۔فاؤنڈرس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے وہ اس تھراپی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آرام دہ محسوس نہیں کرتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان سب کے بارے میں صرف انکے خاندان کو پتہ تھا۔ لیکن انکے دوست اس بات سے علم نہیں تھا۔

نویا نویلی نندا نے اینگزائٹی سے نمٹنے کے لیے کی گئی تھراپی کے بارے میں کہا، یہ چیز میرے لیے بالکل نئی تھی۔ میں اسکے بارے میں بات کرنے سے پہلے اس کا تجربہ کرنا چاہتی تھی۔ ظاہر ہے کہ میرے خاندان کو میری تھراپی کے بارے میں معلوم تھا لیکن میرے دوست اس بات سے آگاہ نہیں تھے۔

مجھے لگا کہ میں کئی بار یہ محسوس کرچکی ہوں کہ اب اس سے برا کچھ نہیں ہوسکتا اور مجھے یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ کیوں، مجھے لگا کہ ٹھیک ہے، کسی چیز کو بدلنا ضروری ہے اور مجھے اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اب ہفتے میں ایک بار میں اس روٹین میں ہوں اور مجھے نہیں لگتا کہ اب حالت اتنی بیکار ہے۔ کیونکہ ساری چیزیں کنٹرول میں ہے۔ اب مجھے پتہ ہے کہ کیا چیز ہے جو بار بار پریشان کررہی تھی۔

نویا نویلی نندا نے اینگزائٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، میری زندگی میں ایک وقت تھا جب میں مثبت لوگوں سے گھری نہیں تھی۔ میں نے دیکھا کہ کیسے جو میں سوچتی ہوں منفی اسے متاثر کرتی ہے۔ صرف اپنے بارے میں ہی نہیں، بلکہ دنیا کے بارے میں بھی۔ میں نے ان لوگوں سے سیکھا، جو میرے آس پاس تھے اور جنہوں نے مجھے خوش رہنے میں مدد کی۔ آرا ہیلتھ آرگنائزیشن سے نویا کی طرف سے ذہنی صحت کے قدم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، براوو۔۔۔۔ بتا دیں کہ نویا اسی سال فورڈھم یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔۔

فوٹو شویتا نندا کے انسٹاگرام سے لی گئی

Tags: