Type to search

بزنس

ان کے پاس کوئی ڈگری نہیں، مگر سب سے امیر ہے ڈی مارٹ کے سی ای او

بزنس ڈسک، 20 فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کچھ دنوں سے آپ ڈی مارٹ اور کمپنی کے فاؤنڈر رادھا کرشن دامنی کا نام خوب سن رہے ہونگے، دامنی مکیش امبانی کے بعد ملک کے سب سے امیر شخص جو بن گئے ہیں، لیکن جانتے ہیں ملک کا سب سے امیر سی ای او کون ہے؟ نام ہے نیول نورونہا، جو ایونیو سپر مارکیٹ کے سی ای او ہے، 3100 کروڑ روپے کی کل جائیداد کے ساتھ نورونہا ملک کے سب سے امیر سی ای او بن گئے ہیں- ایونیو سپر مارکٹ وہی کمپنی ہے جو ڈی مارٹ کے اسٹورس چلاتی ہے، ملک بھر میں کمپنی کے 200 اسٹورس ہیں-

نورونہا کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ نہ کوئی ٹیک تجربہ کار ہے، نہ کوئی بینکر ہے، انہوں نے کسی آئی آئی ٹی یا آئی آئی ایم سے پڑھائی بھی نہیں کی ہے- لیکن آج روایتی گروسری بزنس کے بوتے ملک کے سب سے امیر سی ای او بن گئے ہیں، وہ ملک کے نمبر ون سی ای او ہے، تو انکے باس رادھا کرشن دامنی 17.8 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ ملک کے دوسرے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں-

ایک اور خاص بات ، ملک کا تیسرا سب سے امیر شخص بھی ڈی مارٹ سے ہی ہے، 666 کروڑ روپے کے اثاثے کے ساتھ ڈی مارٹ سی سی ایف او راماکانگ تیسرے سب سے امیر پیشہ ورہے- انکی نیٹ مجموعی مالیت کمپنی میں انکی حصہ داری پر منحصر ہے-