Type to search

صحت

کمر کے درد سے متاثر لوگوں کے لیے چند قدرتی علاج

back-pain

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دور حاضر میں لوگوں کی مصروفیات اتنی ذیادہ ہوگئی ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پارہے ہیں۔ اور کام میں اتنا الجھ جاتے ہیں کہ ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے کئی گھنٹے گذار دیتے ہیں۔ اس کا اثر بعد میں یا کچھ دنوں میں پتہ چلتا ہے۔ بڑھوں کے علاوہ نوجوانوں کی ایک تعداد آج کل کمردرد سے پریشان ہیں۔ کمر درد سے پریشان لوگوں کے لیے کچھ علاج موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

کمر درد کی وجہ کئی ہوسکتے ہیں۔ یہ آپکی روٹین کی وجہ، ذیادہ دیر ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہنا، بھاری سامان اٹھانے سے ہوسکتا ہے۔ کمر درد کے لیے گھریلو علاج کارآمد ہوسکتے ہیں۔ کچھ ایسے نسخے ہیں جو آپ کو جلد آرام دلانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ آپ کو بس کچھ آسانی سے ملنے والی چیزوں کا استعمال کرنا ہے۔ یہ چیزیں آپکے کچن میں آرام سے مل جائیں گی۔ انکو کمر درد کے لیے قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کمر درد سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ نہ جانے کیا کیا کردیتے ہیں کچھ لوگ ورِزش شروع کردیتے ہیں تو کچھ الگ الگ طرح کے تیل کی مالش کرتے ہیں لیکن نتیجہ کچھ خاص نہیں نکلتا ہے۔

ایسے میں کمر درد سے راحت پانے کے لیے گھریلو علاج اثردار ہوسکتے ہیں۔ کمر میں درد کا مسئلہ کمزور پٹھوں یا ہڈیوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ کمر درد دور کرنے کا قدرتی علاج کے طور پر آپ ان چیزوں کا استعمال کرسکتے ہیں جن کا کوئی مضر اثرات نہیں ہے۔

 

برف بھی ہوسکتی ہے اثر دار

برف کا استعمال کرکے بھی آپ کمر کے درد سے کچھ حد تک قدرتی طریقے سے راحت پاسکتے ہیں۔ برف آپکے پٹھوں کو ٹھنڈا کرکے درد سے راحت دلا سکتے ہیں۔ اسکے لیے آپ آئیس بیگ یا پھر برف کے ٹکڑوں کو کاٹن کے کپڑوں میں لپیٹ کر پانی کمر کی سیکائی کرسکتے ہیں۔ آپ دن میں کسی بھی وقت سیکائی کرسکتے ہیں۔

 

کمر درد میں ادرک فائدہ مند

کمر درد سے راحت پانے کے لیے ادرک کافی فائدے مند ہوسکتا ہے۔ ادرک میں دواؤں کی خصوصیات ہوتے ہیں جو درد سے راحت دلانے میں فائدے مند ہوسکتے ہیں۔ ادرک میں انٹی انفلمیٹری پراپرٹیز پائے جاتے ہیں۔ جو ایک قدرتی پین کلر کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ اسکے استعمال کے لیے آپ ادرک کے ٹکڑوں کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں اور پھر اسے ہلکا ٹھنڈا کرکے اس میں شہد ملائیں۔ اسکا استعمال کرنے سے آپ کو کمر درد سے راحت مل سکتی ہے۔

 

روزآنہ کریں سیکائی

کمر درد سے راحت پانے کے لیے آپ روزآنہ کمر کی سیکائی کرسکتے ہیں۔ یہ کمر درد سے چھٹکارا پانے کا ایک قدرتی طریقہ ہوسکتا ہے۔ کمر درد کو دور کرنے کے لیے آپ گرم پانی لیکر اس میں تھوڑا نمک ملائیں۔ پانی میں تولیا بھیگا کر نچوڑ لیں اور اس تولیے سے کمر کی سیکائی کریں۔۔ اس سے آپ کو کمر درد سے راحت پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

لہسن ہوسکتا ہے اثر دار

لہسن میں بھی انٹی انفلمیٹری پراپرٹیز پائے جاتے ہیں، جو جسم میں درد سے راحت دلانے میں مددکرسکتے ہیں۔ اگر آپ روزآنہ صبح لہسن کی دو کلیوں کو چبائیں گے تو آپ کو کمر درد سے راحت مل سکتی ہے۔ آپ لہسن کا تیل بناکر بھی کمر کی مالش کرسکتے ہیں۔ جس سے آپ کو کمر درد سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like