Type to search

ٹی وی اور فلم

نتاشا اسٹانکووچ نے شیئر کی گلیمرس تصویر

نتاشا اسٹانکووچ گلیمرس

وائرل ڈسک، 11 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پرکاش جھا کی فلم ستیہ گرہ میں خصوصی گانے سے سرخیوں میں آئی اور کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹانکووچ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی گلیمرس تصویریں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہے–

نتاشا اسٹانکووچ گلیمر کے معاملے میں بڑی بڑی بالی ووڈ اداکاراؤں کو بھی ٹکر دیتی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں ایک بڑی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں-

اکثر اسٹار اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اسی طرح میں نتاشا نے اپنے 90 کے دہائی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنی کچھ پرانی تصویریں شیئر کی ہیں-

 

 

تصویر میں نتاشا بلو ریپیڈ جینس کے ساتھ پیلے-سیفد -براؤن کلر کے کراپ ٹاپ میں نظر آئی-

نتاشا اسٹانکووچ نے اپنے سوشل میڈیا پر تین تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں انکا 90 کے دہائی کا لک دیکھنے کو ملا-

نتاشا ان دنوں میں بھی کافی اسٹائلش ہوا کرتی تھی، جسکا ثبوت انکی یہ تصویریں ہیں-

نتاشا اسٹانکووچ کی تصویروں کو کچھ ہی دیر میں 1 لاکھ سے بھی ذیادہ لائکس مل چکے ہیں-

نتاشا اسٹانکووچ اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک ڈانسر اور ماڈل بھی ہے۔ انہوں نے فلم ستیہ گرہ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ حالانکہ بگ باس 8 اور نچ بلیئے سے سرخیاں بٹوری تھی۔

نتاشا اسٹانکووچ کی پیدائش 4 مارچ 1992 کو سریبا میں ہوئی- انہوں نے یکم جنوری 2020 کو ہندوستانی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے منگنی کی، کوویڈ کے دوران شادی کی ، نتاشا اور ہاردیک کو ایک بیٹا اگستیا ہے-

نتاشا نے سال 2013 میں پرکاش جھا کی فلم ستیہ گرہ میں خصوصی گانے میں نظر آئی، سال 2014 میں تامل فلم اریما نمبی، سال 2014 میں ڈھشکیاؤ میں جیا کا رول نبھایا-

سال 2014 میں ایکشن جیکسن میں نتاشا کا کیمیو رول ادا کیا، سال 2016 میں کنڑ فلم دانا کایونو، سال 2016 میں تھریلر فلم 7 ہور ٹو گو میں مایا کا رول نبھایا-

سال 2017 میں فقرے ریٹرن میں خصوصی گانے میں نظر آئی، اور ڈیڈی، فرائی ڈے، لپٹ، زیرو، جھوٹا کہیں کا، یارام ، دی باڈی میں خصوصی گانوں میں نظر آئی-

سال 2020 میں ویب سیریز فلیش میں پول میڈم کا کردار نبھایا-

نتاشا سال 2019 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے ریالٹی شو نچ بلیئے 9 میں ایلی گونی کے ساتھ نظر آئی اور تھرڈ رنر اپ رہی-

ٹی وی شوز کے علاوہ نتاشا سال 2014 میں ریپر سنگر بادشاہ کے ساتھ میوزک ویڈیو “ڈی جے والے بابو” میں نظر آئی- اور سال 2017 میں سنگر گپی گریوال کے ساتھ نئی شد دا، میں نظر آئی-

Tags:

You Might also Like