Type to search

جرائم و حادثات

آر ٹی سی بس حادثے کا شکار، بال بال بچےمسافر

منتھنی(کریم نگر)،27نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پداپلی ضلع میں چہارشنبہ کی صبح ایک آر ٹی سی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ آج صبح کھمم پلی ۔ ایڈوی شری رامپور کے پاس متھارام منڈل میں ایک آر ٹی سی بس بے قابو ہوکر سڑک کے نیچے ایک کھیت میں گھس گئی۔

اس حادثے میں کئی لوگوں کو چوٹ آئی ہے۔ تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ منتھنی سے متھارام منڈل کے کچھ گاؤں کے طالب علموں کو دریاپور منڈل اسکول لے جاتے ہوئے یہ حادثہ ہوا۔ کہا جارہا ہے کہ سنگل ریڈ ہونے اور ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ ہی بس بے قابو ہوکر نیچے کھیت میں گھس گئی۔
حادثے کے وقت بس میں 60 طلباء کے ساتھ 10 دیگر مسافر بھی سفر کرہے تھے۔ یعنی بس میں کل 70 مسافر تھے۔ بس کھیت میں گھسنے کے بعد روک گئی اس لیے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ اور سارے مسافر بال بال بچ گئے۔ مسافروںک و معمولی چوٹ ہی آئی۔

طلباء کے ساتھ ہی دیگر مسافر بھی بال بال بچ گئے پر اس حادثہ سے طلباء کے والدین ڈرے ہوئےہیں۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور وہاں سے بھاگ گیا، پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Tags:

You Might also Like