نارائن پیٹ میں اردو میڈیم ایس ایس سی ٹاپر طلباء کی تہنیتی تقریب
Urdu Post Admin
November 26, 2020
نارائین پیٹ 26 نومبر(پریس نوٹ) موجودہ دور میں نواجوانوں کو اپنی تخلیقی سوچ وفکر کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔اِن خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی اردو اکاڈمی کے ڈائریکٹر سکریٹری جناب ڈاکٹر محمد غوث نے نارائین پیٹ ضلع مستقر پر منعقد اردو میڈیم ایس ایس سی ٹاپر طلباء کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اِس تقریب کا انعقاد انجمن طلبائے قدیم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآبااور الھدی ویلفیر سوسائٹی نارائین پیٹ کے اشتراک سے ضلع مستقر کے ماڈرن ہائی اسکول میں کیا گیا۔ڈاکٹر محمد غوث نے اپنے خطاب میں اردو کے فروغ کیلئے ریاستی ارد و اکاڈمی کی کامیاب کاوشوں کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ غیر اردو داں طبقے کو اردو سکھانے کیلئے اکاڈمی نے آن لائن کورس چلارہی ہے۔سینئر صحافی و ریسرچ اسکالر جناب ڈاکٹر تبریز حسین تاج نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے حصول سے صرف ایک فرد کی ترقی نہیں بلکہ معاشر ے کی ترقی ہوتی ہے۔
علم سے ایک فرد کا ہی نہیں بلکہ سارے سماج کا مستقبل درخشاں ہوتا ہے۔ڈاکٹر تبریز تاج نے کہا کہ علم کا حصول صرف روز گار کیلئے نہیں بلکہ اخلاقیات اور سماجی اقدار کے تحفظ کو پروان چڑھانے کیلئے نہیں ہونا چاہئے۔اِس پروگرام کی صدارت جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے کی۔اُنہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ غریبی ترقی کی راہ میں روکاوٹ نہیں ہوتی ہے۔اُنہوں نے طلبہ وہ طالبات کو مشورہ دیا کہ اپنی منزل کوپانے کیلئے محنت اور جستجو کو جاری رکھیں۔
لٹریری وکلچرل فورم محبوب نگر کے سکریٹری جناب سید یوسف علی بابا نے خطاب کرتے ہوئے علم کے حصول سے کامیابی حاصل کرنے والی شخصیتوں کی مثالیں پیش کی۔اور طلبا کی رہبری کیلئے ہرممکنہ تعاؤن کرنے کا وعدہ کیا۔جے این یو دہلی کے اسکالر و مدرس فضل الرحمن نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔
نارائین پیٹ ٹاؤن ٹی آر ایس کے اقلیتی شعبہ کے صدر الحاج عبدالرحمن اے آر، محبوب نگر کے معروف صنعت کار سلیم نواب،ضلع اردو افیسر شمیم سلطانہ، ڈسٹرکٹ مائینارٹیز ویلفیر آفیسربھوپال ریڈی ودیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر موظف گزیٹیڈ ہیڈماسٹر جناب غلام رسول کو تہنیت پیش کی گئی۔ جبکہ حافظ چاند پاشاہ قمرثاقب نے تلنگانہ ریاستی اردو اکاڈمی کے ڈائریکٹر سکریٹری جناب ڈاکٹر محمد غوث کی خدمات کے اعتراف میں تہنیتی نظم پیش کی۔
اِس تقریب میں جناب اعجاز احمد موظف پوسٹ ماسٹر، محمود قریشی، نصیر چاند، محمد الیاس انپور، محمد عبدالرحیم تاج، محمد الیاس وڈوان،عبدالروف مڑکی،محمد شرف الدین تحصیلدار۔ ماڈرن ہائی اسکول کے کرسپانڈنٹ عبدالقدیر سنڈے کے بشمول طلباء کی محدود تعداد موجود تھی۔الھدی ویلفیر سوسائٹی نارائین پیٹ کے صد ر محمد تقی چاند انجینئرنے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ جے این یو اسکالر فضل الرحمن نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔حافظ محمد تقی کے شکریہ کے ساتھ تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔منتظمین کی جانب سفائی اورسماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا تھا۔
Tags:You Might also Like
Next Up