Type to search

اسپورٹس

نوامی اوساکا نے دوسری بار جیتا یو ایس اوپن کا خطاب

نوامی اوساکا یو ایس اوپن

نیویارک،13ستمبر (ذرائع) جاپان کی 22 سالہ نوامی اوساکا نے دوسری بار امریکی اوپن کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ فائنل میں اوساکا نے بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کو شکست دی۔ پہلے سیٹ ہارنے کے بعد اوساکا نے زبردستت واپسی کرتے ہوئے لگاتار دو سیٹ جیت کر میچ جیتا۔ انہوں نے وکٹوریہ ازارینکا کو 1-6, 6-3, 6-3 سے شکست دی۔

اوساکا نے اپنا تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ آزرینکا کا پہلی بار یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔

 

امریکی اوپن کے ویمنز کے سنگلز فائنل مقابلہ یو یو ایس ٹی اے بیلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلا گیا۔ 16 اکتوبر 1997 کو پیدا ہونے والی اوساکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلیم خطاب ہے۔ اس سے پہلے وہ سال 2018 میں امریکی اوپن اور سال 2019 میں آسٹریلن اون کا خطاب اپنے نام کرچکی ہے۔
وکٹوریہ ازارینکا کو تیسری بار امریکی اوپن کے فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ وکٹوریہ سال 2012 اور 2013 میں بھی امریکی اوپن کی فائنل میں پہنچی تھی جہاں انہیں دونوں بار سرینا ویلیامز نے ہرایا تھا۔

سال 1994 کے بعد پہلی بار ایسا ہوا جب کوئی خاتون کھلاڑی نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد امریکی اوپن کا خطاب اپنے نام کیا۔

Photo credit – US Open Tennis twitter

Tags:

You Might also Like