Type to search

ٹی وی اور فلم

شروتی شرما کے پسندیدہ ڈائریکٹر ہیں سنجے لیلا بھنسالی

اداکارہ شروتی شرما

فلمی ڈسک،3 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نمک عشق کا، یہ جادو ہے جن کا اور نظر 2 جیسے ٹی وی شوز میں کام کرچکی اداکارہ شروتی شرما ٹی وی انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ ہے۔

اداکارہ شروتی شرما کو سب سے پہلے سال 2018 میں ریالٹی شو انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹار میں دیکھا گیا تھا۔ اتنا ہی نہیں سال 2021 کی فلم پگلاٹ میں بھی شروتی نظر آئی۔

حال ہی میں مشہور نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے شروتی سے انکی زندگی اور کیریئر کو لیکر بات چیت کی۔

شروتی کو سبھی کردار پسند ہے، لیکن انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹار میں ایک ایکٹ کیا تھا جس میں مہیش بھٹ کے ساتھ انکی فلم ارتھ کا ایک سین پرفارم کیا تھا۔ دوسرا موقع انہیں اب تک نہیں ملا ہے۔

بالی ووڈ میں انٹری کے سوال پر شروتی نے کہا کہ جب تک آپ نیوز میں خود پڑھنے کو نہ مل جائے اسکے بارے میں نہ ہی بات کی جائے تو بہتر ہے۔

اداکارہ شروتی شرما کو موسیقی کا شوق ہے اس لیے مجھے گانا ناچنا پسند ہے۔ دوسرا ، مجھے بلاگز اور ڈائری لکھنا پسند ہے۔
شروتی کے کامیابی کا راز ہے ڈاؤن ٹو ارتھ رہنا اور صحیح وقت پر جو صحیح موقع مل رہے ہیں، ان میں سے اپنے لیے بہتر کا انتخاب کرنا۔

 

کچھ لوگ بڑے موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں خاص کر اداکارائیں۔ اس لیے میرا ماننا ہے کہ صحیح وقت پر ملے موقع کو جانے مت دیجئے اور اپنا وقت کا استعمال کر کے اپنے ہنر کو نکھارے۔

شروتی کو اگر موقع ملے تو وہ بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی کیونکہ وہ انکی سب سے بڑی پرستار ہے۔ شروتی انکی تمام فلمیں پسند ہے۔

اداکارہ شروتی شرما کی پیدائش 5 جولائی 1994 کو لکھنؤ میں ہوئی۔ انہوں نے اسکولی تعلیم لکھنؤ کے نیو وے اسکول سے کی۔ اور ایکٹینگ میں ڈپلومہ کیا۔

سال 2018 میں اسٹار پلس نشر ہوئے شو انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹار میں شروتی حصہ لیا اور اس شو کی فاتح رہی۔ اس شو کے جج کرن جوہر اور روہت شیٹی تھے۔

سال 2019 میں کلرس چینل پر ہوئے ڈرامہ رومانس سیریز گٹھ بندھن میں شروتی نے دھنک پاریکھ کا کردار نبھایا تھا۔ اسکے بعد وہ سال 2020 میں اسٹار پلس اور ڈزنی ہاٹ اسٹار پر نشر ہوئے تھریلر سیریز نظر2 میں پلک ورما کا کردار نبھایا۔

اسی سال شروتی شرما نے اسٹار پلس کے شو یہ جادو ہے جن کا ، میں شاعری کا کردار ادا کیا۔ اسکے علاوہ نمک عشق کا میں نظر آئی۔

سال 2021 میں بگ باس 14 میں بطور مہمان نظر آئی۔ شروتی ٹی وی کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا جن میں سال 2019 میں آئی تیلگو فلم ایجنٹ سائی سرینواس اتھریا میں انہوں نے سنیہا کا کردار ادا کیا۔

سال 2021 میں آئی امیش بیشت کی بلیک کامیڈی ڈرامہ ہندی فلم پگلاٹ میں نازیہ کا رول پلے کیا۔ اس فلم میں ثانیہ ملہوترا اہم رول میں تھی۔ اسکے علاوہ شروتی سال 2018 میں میوزک ویڈیو میں ہوا تیرا میں نظر آئی۔

Tags: