Type to search

جرائم و حادثات

ماڈل گرل فرینڈ پر تھا دوسرے شخص سے نزدیکی کا شک، مارنے کے بعد سڑک پر چھوڑا

مہاراشٹرا/15جولائی(ایجنسی) ناگپور ضلع میں بوائے فرینڈ نے ماڈل بننے کی خواہش رکھنے والی اپنی 19 سالہ گرل فرینڈ کے کردار پر شک میں اسکا قتل کردیا۔ پولیس نے اتوار کو کہا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہ۔ متاثرہ کی پہچان ناگپور کی رہائشی خوشی پریہار اور ملزم کی پہچان اشرف شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔ خوشی مقامی فیشن شو میں حصہ لیا کرتی تھیاور بڑی ماڈل بننا چاہتی تھی۔
ناگپور پولیس کےایک اہلکار نے کہا کہ انہیں ہفتہ کی صبح اطلاع ملی کہ پندھرنا۔ناگپور شاہراہ پر ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ جسکا چہرہ کچلا ہوا تھا۔ پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ پہنچانا اور بتایا کہ خوشی پریہار لوکل فیشن شو میں حصہ لیتی تھی اور ماڈل بننا چاہتی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ شیخ کو بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ماڈل خوشی

پولیس اہلکار کےمطابق اشرف شیح نے قبول کیا کہ اس نے خوشی کو اس لیے مارا کیونکہ اسکے کردار پر شک تھااور وہ کسی دیگر شخص کے ساتھ نزدیکی بنا لی تھی۔ اگے ملی معلومات کے مطابق یہ دیکھا گیا کہ خوشی 12جولائی کو اشرف شیخ کے ساتھ اسکی کار میں گھومنے نکلے تھی اور مبینہ طورسے اسے مرانے کے بعد ناگپور ہائی وے پر چھوڑ دیا۔