Type to search

ٹی وی اور فلم

موسیقار خیام کی حالت نازک، ممبئی کے ہاسپٹل میں شریک

ممبئی،16اگسٹ(اردوپوسٹ) ہندوستانی فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار خیام کی طبعیت پچھلے کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں چل رہی ہے۔ پھیپڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ممبئی کے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ وہ پچھلے ہفتے سے ہی ہاسپٹل میں شریک ہے اور آئی سی یو میں ہے۔ ذرائع کی مانیں تو انکی حالت میں سدھار نہیں ہورہاہے۔

اے این آئی کے ٹیوٹ کے مطابق انکی کنڈیشن تشویشناک ہے ۔ کچھ وقت پہلے ہی خاندانی ذرائع سے یہ سننے میں آیا تھا کہ 92 سالہ محمد ظہور خیام کی گذشتہ اتوار ممبئی کے سورج ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ تب سے وہ آئی سی یو میں ہی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم انکے علاج میں لگی ہوئی ہے۔

موسیقار کی زندگی کے بارے میں بات کریں تو خیام نے اپنے میوزک کیرئیر کی شروعات لودھیانہ میں 1943 میں 17 سال کی عمر میں کی تھی۔ خیام کی پیدائش 18 فروری 1927 کو ہوئی۔ سال 1953 میں فٹ پاتھ فلم سے انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کی شروعات کی۔ سال 1961 میں آئی فلم شولہ اور شبنم میں سنگیت دے کر خیام صاحب کو پہچان ملنا شروع ہوئی۔ آخری خط، کبھی۔کبھی، ترشول، نوری، بازار ، وغیرہ جیسی فلموں میں اپنی موسیقی دی۔

اپنے شاندار کام کے لیے انہیں کئی سارے ایوراڈ بھی ملے ہیں۔ انہیں سال 2007  میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور سال 2011 میں پدم بھوشن جیسے اعزاز سے نوازا گیا ۔

Tags:

You Might also Like