Type to search

ٹی وی اور فلم

میوزک کمپوزر رام لکشمن کا دیہانت، فلم میں نے پیار کیا کے موسیقار

رام لکشمن

فلمی ڈسک،22 مئی (ذرائع) کورونا وبا نے کسی کو نہیں چھوڑا، عام آدمی ہو یا مشہور شخصیت سبھی کو کورونا نے تکلیف دی۔ ایسے میں فلم انڈسٹری سے آج ایک بری خبر سننے کو ملی ہے۔ سلمان خان کی مشہور فلم ’میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون، اور ہم ساتھ ساتھ ہیں ، فلم کے میوزک کمپوزر وجے پاٹل جو کہ رام لکشمن (وجے پاٹل) کے نام سے مشہور تھے، انکا 79 کی عمر میں دیہانت ہوگیا۔

وجے پاٹل کچھ وقت سے بیمار تھے، جسکے بعد آج یعنی 22 مئی 2021 کی صبح ناگپور میں انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔

لتا منگیشکر نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر رام لکشمن کے دیہانت کی خبر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین دیا۔

بتادیں کہ رام لکشمن کی جوڑی میں وجے پاٹل پہلے لکشمن کے نام سے مشہور تھے۔ یہ جوڑی ملا کر کمال دیکھا پاتے اس سے پہلے پہلی فلم ایجنٹ ونود جو کہ سال 1977 میں آئی تھی، سائن کرتے ہی پہلے پارٹنر کی موت ہوگئی۔ انکے جوڑی دار رام کے دیہانت کے بعد انہوں نے خود کا نام رام لکشمن رکھ لیا۔

لتا منگیکشر اپنے ٹیوٹ میں لکھتی ہے، مجھے ابھی معلومت ہوا کہ بہت باصلاحیت اور مقبول موسیقار رام لکشمن (وجے پاٹل) جی کا دیہانت ہوگیا۔

یہ سن کر مجھے بہت افسوس ہوا۔ وہ بہت اچھے انسان تھے، میں نے انکے کئی گانے گائے جو بہت مقبول ہوئے۔ میں انکی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

 

وجے پاٹل کی پیدائش 16 ستمبر 1942 کو ہوئی۔ وہ ایک کمپوزر ، میوزک ڈائریکٹر اور ایک ارینجر تھے۔

رام لکشمن کو سورج برجاتیا کی فلم میں نے پیار کیا (1989) سے بڑا بریک ملا۔

انہوں نے ہندی کے علاوہ مراٹھی اور بھوجپوری فلموں میں بھی موسیقی دی۔

رام ۔ لکشمن کی جوڑی نے بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ گانے دیئے ہیں۔ انہوں نے قریب 150 فلموں میں اپنی موسیقی دی۔

سورج برجاتیہ کی پہلی تینوں فلموں میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون ، اور ہم ساتھ ساتھ ہیں، کو سپر ہٹ بنانے میں انکے گانوں نے اہم رول ادا کیا تھا۔ سلمان راتوں رات اسٹار بن گئے تھے۔